قومی

Lok Sabha Election 2024: پنجاب میں بی جے پی کا اکیلے لڑنے کا اعلان، اکالی دل کے ساتھ الائنس پر نہیں بنی بات

چنڈی  گڑھ: پنجاب میں بی جے پی اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔ ریاستی صدربی جے پی صدر سنیل جھاکھڑنے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست کی تمام 13 سیٹوں پر اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔ اب اکالی دل اوربی جے پی کے راستے الگ الگ ہوگئے ہیں اوراس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ سنیل جھاکھڑ نے منگل کے روز کہا، لوگوں اورکارکنان کی رائے کے بعد بی جے پی نے ریاست میں اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب ریاستی صدرنے کہا کہ سرحدی پنجاب کی امن وامان ہی ہندوستان کی مضبوط ترقی کا راستہ ہے اور ریاست کے سبھی طبقوں کی بہتری کے لئے بی جے پی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کی رائے، پارٹی کارکنان کی رائے، لیڈران کی رائے، پنجاب کے تاجروں، پنجاب کے ساتھیوں، پنجاب کے مزدور، پنجاب کا پسماندہ طبقہ سبھی کے روشن مستقبل کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ کیونکہ جو کام بی جے پی نے وزیراعظم مودی کی رہنمائی میں پنجاب کے لئے لئے گئے ہیں، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

6 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago