قومی

PM Modi 25 Years: ’دہلی سے بھیجا گیا ایک روپیہ سیدھا غریب کے کھاتے میں پہنچتا ہے‘، نتن نوین کا دعویٰ، کہا- پی ایم مودی نے غربت ختم کی

بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وزیر اعلیٰ سے وزیر اعظم تک کے 25 سالہ سیاسی سفر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس پورے عرصے کو ملک کی خدمت، قربانی اور غریبوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا سنہرا دور قرار دیا۔

گجرات ماڈل کی مثال پیش کی

نتن نوین نے یاد دلایا کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے ریاست کو ترقی کا ایک نیا اور منفرد ماڈل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھج میں آنے والے بھیانک زلزلے جیسی بڑی آفت کو بھی مودی نے اپنی دور اندیشی اور انتظامی صلاحیت کے ذریعے ایک موقع میں تبدیل کردیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’وائبرنٹ گجرات‘ کے ذریعے نریندر مودی نے ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

25 کروڑ لوگوں کو خطِ غربت سے باہر نکالا

مرکزی حکومت کے گزشتہ 12 سالہ دور کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک میں سیاست کی تعریف بدل گئی ہے۔ ان کے مطابق پہلے ملک میں صرف ’غریبی ہٹاؤ‘ کے نعرے لگائے جاتے تھے، لیکن حقیقت میں غریبوں کو ہی حاشیے پر دھکیل دیا جاتا تھا۔نتن نوین نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم مودی نے 25 کروڑ لوگوں کو خطِ غربت سے باہر نکال کر ایک تاریخی مثال قائم کی ہے۔

عالمی سطح پر ہندوستان کا بڑھتا وقار

قومی سلامتی اور ملک کی ساکھ کا ذکر کرتے ہوئے نتن نوین نے کہا کہ آج ہندوستان کی پالیسی اور نیت دونوں میں تبدیلی آئی ہے۔ عالمی پلیٹ فارم پر اب ہندوستان کی بات پوری سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ سنی جاتی ہے۔انہوں نے براہ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دہلی سے بھیجے جانے والے ایک روپے میں سے ضرورت مندوں تک صرف 15 پیسے پہنچتے تھے، جبکہ اب پورا ایک روپیہ براہ راست غریب کے بینک کھاتے میں پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق یہ تبدیلی وزیر اعظم مودی کی حکومت میں شفاف نظام اور بدعنوانی پر قابو پانے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

BJP Slams Rahul Gandhi Tea Meeting: راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے تصور کی نقل کی، تلنگانہ بی جے پی صدر رام چندر راؤ کا طنز

راہل گاندھی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر کانگریس لیڈرؤں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ…

2 hours ago