قومی

NDA Meeting Lok Sabha Election Result 2024: تیسری بار وزیراعظم عہدے کا 8 جون کو حلف لیں گے مودی، آج حکومت بنانے کا پیش کریں گے دعویٰ

NDA Meeting Lok Sabha Election Result 2024: بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی بدھ (5 جون، 2024) کو ہونے والی میٹنگ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نریندر مودی اس دوران حکومت کی تشکیل کے لئے سپورٹ لیٹر(حمایتی خط) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو سونپ سکتے ہیں۔

ذرائع نے ساتھ ہی کہا کہ این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ جمعہ (7 جون، 2024) پارلیمنٹ بلڈنگ میں دوپہر 2:30 بجے ہوگی۔ اس میٹنگ میں این ڈی اے کے زیراقتدار ریاستوں کے تمام وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ اورمختلف پارٹیوں کے صدور موجود رہیں گے۔ اس کے اگلے دن یعنی 8 جون کو نریندر مودی تیسری بارمسلسل وزیراعظم عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ یہ حلف برداری تقریب پشام 7 بجے سے 8 بجے کے درمیان ہوسکتی ہے۔

نئی حکومت کیسی ہوگی؟

سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اس بارنئی حکومت کی صورت بدلی نظرآسکتی ہے۔ کیونکہ بی جے پی 2014 کے بعد پہلی باراکثریت کے لئے 272 کے نمبر سے پیچھے رہ گئی ہے۔ اس وجہ سے بی جے پی کو این ڈی اے میں شامل دیگر پارٹیوں پرانحصار کرنا پڑے گا۔

کسے کتنی سیٹیں ملیں؟

این ڈی اے کو اکثریت مل گئی ہے اور اسے 292 سیٹیں ملی ہیں۔ بی جے پی کے کھاتے میں 240 سیٹیں گئی ہیں۔ وہیں اس کی اتحادی تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے 16، جے ڈی یونے 12، مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ کی قیادت والی ایکناتھ شندے کی شیو سینا نے 7 اورچراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) نے 5 سیٹیں جیتی ہیں۔ یہ حکومت تشکیل میں اہم کردار نبھائیں گے۔

ٹی ڈی پی-جے ڈی یو کے ہاتھ میں ریموٹ کنٹرول

بی جے پی کو اپنے دم پراکثریت نہیں ملنے کے بعد انڈیا الائنس بھی حکومت بنانے کی کوشش کرسکتی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کانگریس ہائی کمان نے ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو اوربہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارسے رابطہ کیا ہے۔ دونوں لیڈران کے پاس 28 اراکین پارلیمنٹ ہیں۔ اگر 28 کی تعداد کو کم کردیا جائے تو پھربی جے پی کے پاس اکثریت باقی نہیں رہے گی۔ حالانکہ ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو واضح کرچکی ہیں کہ وہ این ڈی اے میں ہی رہیں گے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Kisan Yojana: وزیر اعظم کسان یوجنا کی 24ویں قسط سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ! اکتوبر کے 16 دن گزر گئے، جانیے کب مل سکتا ہے یہ تحفہ

وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کروڑوں کسانوں کو 24ویں قسط کا انتظار…

29 minutes ago

Amit Shah Congratulates ABVP: اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کا دبدبہ، امت شاہ نے دی مبارک باد، 13 یونیورسٹیوں میں کامیابی

اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی نے کئی یونیورسٹیوں میں اپنی…

32 minutes ago

World Cup 2027: ورلڈ کپ 2027 کے لیے بمراہ کی یہ کیسی تیاری؟ 2023 کے بعد اب تک کھیلے ہیں صرف 2 ون ڈے میچ

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…

36 minutes ago

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

1 hour ago