-بھارت ایکسپریس
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سال 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر بی جے پی نے اپنے پلان کو پختہ کرنا شروع کردیا ہے۔ حالانکہ اس سے قبل 9 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں، جس سے متعلق بی جے پی کی طرف سے آج دہلی میں دو روزہ قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں پارٹی صدر جے پی نڈا کی مدت میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔
جانکاری کے مطابق، اس میٹنگ میں وزیر اعظم مودی، 35 مرکزی وزرا، 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پارٹی صدور حصہ لیں گے۔ میٹنگ کا آغاز پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے صدارتی خطاب سے ہوگا جبکہ اختتام وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب سے ہوگا۔
بی جے پی کے مطابق، ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ سے ٹھیک پہلے وزیر اعظم نریندر مودی پٹیل چوک سے میٹنگ کے مقام تک این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر کے درمیان شاندار روڈ شو کریں گے۔ جانکاری کے مطابق، اس میٹنگ میں پارٹی صدر جے پی نڈا کی مدت ایک سال بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔ ان کی مدت اسی ماہ ختم ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں ایک سال کی توسیع ملنا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔
عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں جے پی نڈا
وہیں ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ سے قبل پارٹی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی عہدیدارن کی ایک میٹنگ چل رہی ہے۔ قومی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں ہو رہی اس میٹنگ میں پارٹی پنجاب اور چنڈی گڑھ کے انچارج وجے روپانی، تمل ناڈو کے صدر اناملائی، گجرات کے صدر سی آر پاٹل، جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے، ترون چگھ، سی ٹی روی، کیلاش وجے ورگیہ، نائب صدر وسندھرا راجے، رمن سنگھ، رادھا موہن سنگھ، سودان سنگھ، قومی تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کے ریاستی در اور مورچہ صدور کے علاوہ قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور دشینت گوتم بھی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…