قومی

UP By Polls 2024: یوپی ضمنی الیکشن میں 9 سیٹوں کی گنتی کے درمیان بی جے پی کا بڑا دعویٰ، اکھلیش پرجم کربرسے رکن پارلیمنٹ لکشمی کانت واجپئی

بی جے پی کے قومی نائب صدراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرلکشمی کانت واجپئی نے سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادوکونصیحت دے دی کہ الیکشن سے پہلے اورالیکشن کے بعد میں اکھلیش یادوسیاست کریں۔ اس درمیان ان کے پاس کوئی حقائق پرمبنی تجزیہ ہے تو الیکشن کمیشن میں شکایت کریں اورتحریری شکایت دیں، لیکن حقیقت توکچھ ہے نہیں اورٹوئٹ کرکے اکھلیش یادوسیاسی ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی اکھلیش یادو  اپنی سیاسی برتری ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

 راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرلکشمی کانت واجپئی نے سماجوادی پارٹی اوراکھلیش یادوکواپنے نشانے پررکھا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ ہارسے سماجوادی پارٹی گھبرا گئی ہے۔ اکھلیش یادوکوٹوئٹ کرنا چاہئے بلکہ انتخابی نتائج کا انتظار کرنا چاہئے۔ اکھلیش یادو کو اس سطح پر نہیں آنی چاہئے، وہ ملائم سنگھ یادوکے بیٹے ہیں، جنہوں نے اپنا سیاسی مقام بنایا تھا۔ کچھ اپنے نیچے کے لوگوں پر بھی چھوڑ دینا چاہئے، لیکن ان کی سوچ کہ سب کچھ میرے دستخط سے ہو، میرے چہرے پرہو، میری زبان پرہو، کسی پارٹی کو چلانے کے لئے یہ ٹھیک نہیں ہے۔

لکشمی کانت واجپئی نے کیا سبھی سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

ڈاکٹرلکشمی کانت واجپئی نے پھرسماجوادی پارٹی کونشانے پرلیا۔ ایگزٹ پول سے متعلق انہوں نے کہا کہ یوپی میں ہم سبھی 9 سیٹ جیتیں گے اورسماجوادی پارٹی کا صفایا ہوگا۔ سماجوادی پارٹی کا شکایتوں سے متعلق ٹوئٹ کرنا اس کی پستی کوظاہرکرتا ہے کہ سماجوادی پارٹی کا صفایا ہونے جا رہا ہے۔ ہارکے بعد یہ ہمیشہ کی طرح پھر وہی جواب دیں گے جو ہمیشہ ہارکے بعد دیا کرتے ہیں۔ انتخابی نتائج آنے میں کچھ گھنٹوں کے بعد تصویر صاف ہوجائے گی کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ عوام انتخابی نتائج آنے کے کچھ گھنٹوں بعد تصویرصاف ہوجائے گی کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ عوام کو معلوم ہے کہ ترقی کون کرتا ہے اور ماحول خراب کرنے کا کام کون سی پارٹی کرتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Wayanad By Election Result 2024 Updates: وائناڈ میں پرینکا گاندھی بہت بڑی جیت کی طرف گامزن، 3 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے آگے

 کیرلا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر پرینکا گاندھی یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یوڈی ایف) کی…

4 minutes ago

Maharashtra Election Results 2024: ‘مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج میں کچھ توگڑبڑ ہے’، سنجے راوت کا بڑا الزام

سنجے راوت نے کہا کہ یہ لوگوں کی رائے نہیں ہے۔ یہ فیصلہ عوام کا…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: ونچت بہوجن اگھاڑی نے دیا اشارہ، نتائج کے اعلان کے بعد کس کی کرے گی حمایت

مہاراشٹر کی 288 سیٹوں پر 20 نومبر کو ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ آج…

2 hours ago

1984 Anti-Sikh Riots:ایل جی نے سکھ فسادات کے 47 متاثرین کو دیے تقرری خط، کہا – یہ باوقار اور خوشحال زندگی کی ہے علامت

کچھ دن پہلے، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے تلک وہار علاقے میں…

3 hours ago