قومی

BJP MP Brij Bhushan Singh on Petrol-Diesel: وزیراعظم مودی کے فیصلے سے خوش ہوئے بی جے پی ایم برج بھوشن سنگھ، کہی یہ بڑی بات

BJP MP Brij Bhushan Singh on Petrol-Diesel Prices: لوک سبھا الیکشن سے پہلے مرکزکی بی جے پی حکومت نے عام لوگوں کو راحت دیتے ہوئے بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے پٹرول اورڈیژل کی قیمتوں میں دو روپئے فی لیٹرکی تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔ وزیراعظم مودی کے اس فیصلے سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ بھی کافی خوش ہوگئے ہیں۔ انہوں نے جم کراس فیصلے کی تعریف کی ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے ایکس پرلکھا، ”ملک کے باشندوں کو راحت دیتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے پٹرول اورڈیژل کی قیمتوں میں 2 روپئے فی لیٹرکی تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مودی جی کی زبردست کوششوں سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں گزشتہ ڈھائی سالوں میں تقریباً 15 روپئے لیٹراورڈیژل کی قیمتوں میں تقریباً 17 روپئے فی لیٹرکی کمی آئی ہے۔ اس فیصلے کے لئے میں وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔”

 آج سے نافذ ہوں گی نئی شرح

 مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری نئی قیمتیں آج 15 مارچ سے نافذ ہوگئی ہیں۔ بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کو لوک سبھا الیکشن سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے 21 مئی 2022 کو پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

برج بھوشن سنگھ کے ٹکٹ پرخطرہ

برج بھوشن شرن سنگھ یوپی کی قیصرگنج سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ان دنوں وہ کافی سرخیوں میں بھی بنے ہوئے ہیں۔ بی جے پی نے یوپی کے لئے 51 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ لیکن اس فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے، جس کے بعد ان کے ٹکٹ کٹنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ خبروں کے مطابق، خواتین پہلوانوں کے ذریعہ برج بھوشن شرن سنگھ پرلگائے گئے الزامات کے بعد بی جے پی ہائی کمان ان کا ٹکٹ کاٹ سکتا ہے۔ حالانکہ قیاس آرائی اس بات کی بھی ہے کہ ان کی اہلیہ کیتکی دیوی سنگھ یا ان کے بیٹے پرتیک بھوشن کو ٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔ وہیں دوسری طرف ٹکٹ کٹنے کے خوف سے برج بھوشن سنگھ کے سماجوادی پارٹی کے رابطے میں ہونے کی بھی قیاس آرائی تیز ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

33 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

34 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago