-بھارت ایکسپریس
Rajeshwar Singh: لکھنؤ کی سروجنی نگراسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ منگل کو رشی کیش پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے گنگا میں اسنان (غسل) کیا اورسبھی کے لئے صحتیاب ہونے کی کامنا کی۔ رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کئی تصاویرشیئر کی ہیں، جس میں وہ گنگا ندی کے اندرسوریہ (سورج) کی پوجا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
راجشور سنگھ نے رشی کیش پہنچنے پر کہا کہ آج یوگا نگری رشی کیش میں گنگا ندی میں اسنان (غسل) کیا اور سبھی لوگوں کی صحت اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی۔ ماں گنگا کا مقدس خطہ روحانی اورمافوق الفطرت خوشی ہے۔ سورج کی پوجا کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔
‘ماں گنگا کی مقدس سرزمین روحانی، مافوق الفطرت خوشگوار ہے’
رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا– دیوی سریشوری بھگوتی گنگا، تریبھونتارینی ترل ترنجے۔ شنکرامولیویہارینی وملے، مام ماتیرستان تاو پدکملے۔ آج یوگا کے شہر رشی کیش میں گنگا میں نہانے کے بعد سب کے لئے صحت اورخوشحالی کی دعا کی۔ ماں گنگا کا مقدس خطہ روحانی اورمافوق الفطرت خوشیوں سے بھرپور ہے۔
ای ڈی کے جوائنٹ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں راجیشور سنگھ
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے راجیشورسنگھ کئی ہائی پروفائل کیسوں سے جڑے ہوئے تھے اورمیکسس ڈیل، 2 جی اسپیکٹرم، کول اسکام جیسی بڑی تحقیقات میں بھی شامل رہے۔ ای ڈی کے فعال اورمشہورافسرراجیشورسنگھ، فی الحال لکھنؤ کے سروجنی نگر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے وی آرایس لے کرسیاست میں قدم رکھا اور بی جے پی کے ٹکٹ پر یوپی اسمبلی انتخابات 2022 میں سروجنی نگر سیٹ سے پہلی بارالیکشن لڑکر جیت حاصل کی۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…