قومی

بھارت ایکسپریس کی لانچنگ تقریب میں پہنچے سابق ای ڈی افسر اور موجودہ ایم ایل اے راجیشور سنگھ، پیش کی نیک خواہشات

نیشنل نیوزچینل ’بھارت ایکسپریس‘ کئی ماہ کی تیاری کے بعد اب لوگوں کے گھروں تک پہنچ چکا ہے۔ دارالحکومت دہلی کے ہوٹل انداز(ورلڈ آف حیات) میں بدھ کی شام لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ای ڈی افسر اور لکھنؤ کے سروجنی نگر سے بی جے پی رکن اسمبلی راجیشور سنگھ بطور مہمان شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے چینل کے لانچنگ پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ اس دوران اترپردیش حکومت کے وزیر آشیش پٹیل بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی ’بھارت ایکسپریس‘ کو نیک خواہشات پیش کیں۔

 لانچنگ تقریب میں ملک کے مشہور صحافی ادے شنکر مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے اور چینل کو لانچ کیا۔ اس موقع پر ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے بھی موجود رہے۔ واضح رہے کہ ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے ’تہلکہ‘ گروپ اور’سہارا گروپ‘ میں سی ای اواورایڈیٹراِن چیف کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ وہ ‘بزنس ورلڈ‘ میگزین کے ساتھ ایڈیٹوریل ایڈوائزر کے طورپربھی کام کرچکے ہیں۔

سینئر صحافی اوپیندررائے کی قیادت والے بھارت ایکسپریس نیوز چینل میں کئی بڑے چہرے شامل ہوچکے ہیں، جس میں سوربھ سنہا، سینئر صحافی رادھے شیام، انوراگ سنگھ، منوج تومر، سدیش تیواری، مشہور پرائم ٹائم اینکر ادیتی تیاگی اور بزنس دنیا کے سینئر صحافی ہیمنت گھئی وغیرہ بطور خاص شامل ہیں۔

ان پلیٹ فارم پر نظرآئے گا بھارت ایکسپریس

’بھارت ایکسپریس‘ ملک کے سبھی اہم ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورک پر دستیاب ہے۔ ٹاٹا پلے کے چینل نمبر 535، ڈش ٹی وی کے چینل نمبر 671 اور ویڈیو کان ڈی ٹی ایچ کے 753 نمبر پر دیکھا جاسکتا ہے۔

صحافت کے بنیادی اقدار کو زندہ رکھے گا بھارت ایکسپریس

’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک  اردو، ہندی اور انگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے تمام پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   Bharat Express News Channel Launch: انتظار ختم، لانچ ہوا ’بھارت ایکسپریس‘، اب آپ ہوں گے تمام خبروں سے باخبر

واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا گروپ لانچ کررہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربات کواب وہ اپنی ذاتی میڈیا گروپ کو طاقتور بنانے میں استعمال کریں گے تاکہ سماج میں صحافت کے سماجی شعورکی حالت، سمت ورفتاراوراس کے اقدار کو برقرار رکھا جاسکے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

IRS OFFICER EKTA BISHNOI WINS 3 GOLD Medals: امریکہ میں ہندوستان کا پرچم بلند، آئی آر ایس افسر ایکتا بشنوئی نے 362.5 کلوگرام وزن اٹھا کر جیتے 3 طلائی تمغے

امریکہ کے شہر رینو میں منعقدہ عالمی ماسٹرز کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی…

12 minutes ago

MLC Election: جے ڈی یو میں بڑی بغاوت! باہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر جن سوراج امیدوار کے حق میں نکالا بڑا روڈ شو

بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…

40 minutes ago

PM Modi Condolence: گوالیار سڑک حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…

1 hour ago

PM VBRY EPFO 15000 Incentive Scheme: پہلی نوکری کے ساتھ ملیں گے 15,000 روپے، وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے ایسے کریں درخواست

وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…

1 hour ago

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

2 hours ago