نئی دہلی: اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں، لیکن سیاسی گرمی ابھی سے بڑھنے لگی ہے۔ اسی درمیان بی جے پی کے سینئرلیڈراوراترپردیش کے قیصرگنج پارلیمانی سیٹ سے سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہیں قیاس آرائیوں کے درمیان گونڈہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اوربرج بھوشن سنگھ کے بیٹے پرتیک بھوشن سنگھ نے ان قیاس آرائیوں پربریک لگا دیا ہے۔
گونڈہ کے رکن اسمبلی پرتیک بھوشن نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنے والد اورسابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر جواب دیا ہے۔ جب صحافی نے رکن اسمبلی پرتیک بھوشن سے سوال کیا ہے کہ کیا برج بھوشن سنگھ بی جے پی چھوڑکرسماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گے؟ اس پرانہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اس بارے میں انہیں نہیں بتایا گیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ برج بھوشن سنگھ کا ایسا کوئی پلان نہیں ہے۔
ناری شکتی وندن ایکٹ پردیا ردعمل
اس کے علاوہ گونڈہ کے رکن اسمبلی پرتیک بھوشن نے ناری شکتی وندن ایکٹ پرکہا کہ یہ ایکٹ خواتین کو بااختیاربنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے بھروسہ دلایا ہے کہ خواتین اترپردیش میں بڑی تبدیلی لاسکتی ہیں۔ انہوں نے بہارکے پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپویادو (اب کانگریس میں) کے بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بڑا لیڈرنہیں مانتے اوران کے موضوع پربات چیت نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
برج بھوشن سنگھ کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں!
دوسری جانب، سماجوادی پارٹی کے قومی صدراورسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پرجواب دیا ہے۔ اکھلیش یادونے کہا کہ سابق رکن پارلیمنٹ اورگونڈہ کے لیڈربرج بھوشن سنگھ ہی بہتربتا سکتے ہیں کہ سیاسی حالات کیا بنتے ہیں۔ آپ کوبتا دیں کہ حال ہی میں برج بھوشن سنگھ نے بھی اکھلیش یادو کی تعریف کی تھی۔ اس سے پہلے بھی وہ اکھلیش یادوکی تعریف کرتے رہے ہیں، اس سے ایسی قیاس آرائیوں کوہوا ملتی ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…