بھارت ایکسپریس۔
Rajasthan Assembly Election 2023:حال ہی میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران بی ایس پی کے مسلم رکن پارلیمنٹ اورسینئر لیڈر کنور دانش علی کے خلاف نازیبا اور متنازعہ تبصرہ کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو بی جے پی نے بڑا تحفہ دیا ہے۔ رمیش بدھوڑی کو راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 کے پیش نظر راجستھان کے ٹونک ضلع کا انچارج بنایا گیا ہے۔ رمیش بدھوڑی نے راجستھان کے ٹونک ضلع میں میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرشیئرکرکے جانکاری دی ہے۔
کانگریس کے سینئرلیڈراورسابق نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ کے گڑھ میں کانگریس کو ٹکردینے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے رمیش بدھوڑی کو ذمہ داری سونپی ہے اورانہیں ٹونک ضلع کا انچارج مقررکردیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے، جب ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں چل رہی ہیں اور ابھی تک سچن پائلٹ کے ٹونک سے دوبارہ لڑنے کے سوال پرفیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ٹونک سیٹ پر سب کی نظر
حال ہی میں جب سچن پائلٹ ٹونک دورے پر تھے، تب عوام نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا آپ دوبارہ ٹونک سے الیکشن لڑیں گے؟ اس پرسچن پائلٹ نے کہا تھا کہ ٹونک پرسبھی کی نظرہے، لیکن انہیں یقین ہے کہ ٹونک کے عوام گزشتہ بارسے بھی زیادہ ووٹ دے کراس باراپنا ہی ریکارڈ توڑ دے گی۔ اس وقت سچن پائلٹ نے بھلے ہی کوئی واضح جواب نہ دیا ہو، لیکن ٹونک سیٹ پردعویداروں کی قطار سے متعلق اشارہ کردیا تھا۔ ایسے میں بی جے پی کی طرف سے انتخابی میدان میں اتارنا کانگریس کے لئے چیلنج سے پُرہوسکتا ہے۔
جے پور کے لئے روانہ ہوئے رمیش بدھوڑی
دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی حال ہی میں لوک سبھا کے خصوصی اجلاس کے دوران بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کو نازیبا الفاظ کہنے کی وجہ سے سرخیوں میں تھے۔ اس وقت رکن پارلیمنٹ کی زبان کو لے کرکئی سوالات اٹھائے گئے تھے، جس کے بعد رکن پارلیمنٹ کے اس بیان کو پارلیمنٹ کی کارروائی سے ہٹا دیا گیا تھا، لیکن بی جے پی کی طرف سے نئی ذمہ داری ملنے کے بعد، بدھوڑی آج ٹونک آئے اورسوائی مادھوپور کے رکن پارلیمنٹ سکھبیر جون پوریا سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے سابق ایم ایل اے راجندرگرجر کی قیادت میں کارکنوں کی میٹنگ کی۔ اس کے بعد وہ جے پور چلے گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…