قومی

BJP-led NDA to hold Mangal Milan: این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا ہفتہ وار ’منگل ملن‘ اجلاس کل، وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سمیت اتحاد کے سینئر لیڈروں کی شرکت متوقع

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کا ہفتہ وار ’منگل ملن‘ اجلاس منگل، 4 اگست کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس صبح 9:30 بجے پارلیمنٹ لائبریری عمارت کے اندر واقع جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں شروع ہوگا، جہاں اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ اہم پارلیمانی اور سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

گزشتہ اجلاس میں مودی سمیت کئی وزراء نے کیا تھا خطاب

اس سے قبل 28 جولائی کو منعقدہ ’منگل ملن‘ اجلاس وزیر پارلیمانی امور کرن رجیجو کے خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور مرکزی وزیر پنچایتی راج، ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری راجیو رنجن سنگھ نے بھی ارکان سے خطاب کیا تھا۔

آزاد تجارتی معاہدوں اور ماہی پروری پر تبادلۂ خیال

گزشتہ اجلاس میں پیوش گوئل نے بھارت کے حالیہ آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) کی کامیابی اور ان کے اسٹریٹجک اثرات پر روشنی ڈالی، جبکہ راجیو رنجن سنگھ نے ملک کے ماہی پروری شعبے کی ترقی، حکومتی اقدامات اور مستقبل کے لائحۂ عمل سے متعلق تفصیلی معلومات پیش کیں۔ اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور این ڈی اے کے دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوئے تھے۔

اپوزیشن نے حکومت سے پارلیمنٹ میں جواب مانگا

دوسری جانب راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 20 جولائی کو مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی اور ایودھیا رام مندر چندہ مبینہ خردبرد معاملے پر پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کی جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد کھڑگے نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو طلبہ پر لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کے استعمال پر ایوان میں جواب دینا چاہیے، جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کو رام مندر کے چندے سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔

پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا احتجاج

اپوزیشن اتحاد انڈیا کے ارکانِ پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے امت شاہ کی غیر موجودگی پر سوال اٹھائے اور 20 جولائی کو کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں نکالے گئے مارچ کے دوران دہلی پولیس کی کارروائی پر حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ طلبہ اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر حکومت کو ایوان میں وضاحت دینی ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

28 minutes ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

2 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

2 hours ago