قومی

Ramesh Bidhuri’s controversial statement: پرینکا گاندھی کے خلاف بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی کا متنازعہ بیان، کانگریس نے جلایا پتلا، ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: بی جے پی کی طرف سے امیدوار قرار دیئے جانے کے بعد سے ہی رمیش بدھوڑی کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ یہ مشکلیں متنازعہ بیان کی وجہ سے یہ بڑھی ہیں۔ کانگریس نے رمیش بدھوڑی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے سابق ایم پی اور کالکاجی کے امیدوار رمیش بدھوڑی نے پرینکا گاندھی کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔

کانگریس لیڈر الکا لامبا نے کہا کہ رمیش بدھوڑی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ الکا لامبا کے ساتھ کانگریس کارکنوں نے کالکاجی اسمبلی حلقہ میں رمیش بدھوڑی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ الکا لامبا بھی کالکاجی اسمبلی سیٹ سے کانگریس کی امیدوار منتخب ہوئی ہیں۔ الکا لامبا فی

عوامی طور پر معافی مانگیں بدھوڑی: الکا لامبا

الکا لامبا نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالکاجی اسمبلی سے امیدوار بننے کے بعد ہی رمیش بدھوڑی نے ایک بار پھر اپنی جانے پہچانی غیر مہذب زبان میں خواتین کی توہین کی ہے۔ کیا کالکاجی کے لوگ اپنے درمیان ایسے شخص کو رکھیں گے جو نہ ایوان کے وقار کا خیال رکھتا ہے اور نہ خواتین کی عزت کرتا ہے؟ رمیش بیدھوڑی کو اس بیان پر کھلے عام معافی مانگنی چاہئے اور بی جے پی کے اعلیٰ لیڈروں کو بھی اس پر اپنی رائے واضح کرنی چاہئے!

رمیش بدھوڑی کا جلایا گیا پتلا

احتجاج کے دوران کانگریس کارکنوں اور الکا لامبا نے رمیش بدھوڑی کا پتلا جلایا۔ دوسری طرف، کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے رمیش بدھوڑی کے بیان پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ سپریا شرینیت نے کہا، ’’بی جے پی خالص خواتین مخالف پارٹی ہے۔ یہ ان کی بیمار ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جب وزیر اعظم مودی ہی ’بیٹی اٹھا کر لے جائیں گے‘ ’منگل سوتر‘، ’مجرا‘ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں، تو ان کے نیچے والے بھی یہی الفاظ استعمال کرتے ‘‘ہیں۔ یہ صرف پرینکا گاندھی کی نہیں، یہ پوری آدھی آبادی کی توہین ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

4 minutes ago

FIR Against 3 Female Journalists: دہلی پولیس پر جن 3 خاتون صحافیوں نے لگایا تھا جنسی ہراسانی کا الزام، اب انہی کے خلاف ایف آئی آر درج

اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…

9 minutes ago

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی مانگ تیز، انڈیا گیٹ پر والدین سے ملے راہل اور پرینکا گاندھی

انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…

1 hour ago

Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…

2 hours ago