سی ایم یوگی سے ملاقات کے بعد برج بھوشن سنگھ نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ (فائل فوٹو)
بی جے پی کے سینئرلیڈربرج بھوشن سنگھ نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی تھی۔ دونوں لیڈران کے درمیان یہ ملاقات تقریباً تین سال بعد ہوئی۔ برج بھوشن سنگھ نے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ اسٹیٹ کے سی ایم ہیں تو ملاقات توہونی ہی چاہئے۔ آج برج بھوشن سنگھ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں خود سی ایم سے ملنے نہیں گیا تھا، بلکہ سی ایم نے ملنے کی خواہش ظاہرکی تھی۔ انہوں نے ملنے کے لئے بلایا تومیں چلا گیا۔
قیصرگنج لوک سبھا سیٹ سے ایم پی رہے برج بھوشن سنگھ ایک دن پہلے 21 جولائی کوسی ایم ہاؤس پہنچے تھے۔ تقریباً تین سال بعد برج بھوشن سنگھ نے سی ایم یوگی سے ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹے تک چلی تھی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ سی ایم یوگی اسٹیٹ کے سی ایم ہیں، ملاقات تو ہونی ہی چاہئے۔
دونوں لیڈران کے درمیان 30 منٹ تک ہوئی تھی بات چیت
ان دونوں لیڈران کے درمیان ہوئی ملاقات نے یوپی کی سیاست میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ بھلے ہی اسے ایک عام ملاقات بتا رہے ہوں، لیکن سوال یہ اٹھ رہے ہیں کہ آخر یہ تین سال بعد ہی کیوں ہوئی؟ دونوں لیڈران کے درمیان تقریباً 25 منٹ تک ملاقات چلی۔
سی ایم یوگی سے تلخ رہے ہیں رشتے
برج بھوشن سنگھ اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان رشتوں کی بات کریں تو پہلے کافی تلخ رہے ہیں، لیکن سامنے نظرنہیں آتے تھے۔ برج بھوشن سنگھ کا شمارپروانچل کے قدآورلیڈران میں ہوتا ہے۔ وہ ٹھاکرطبقے سے آتے ہیں اورپورے پروانچل میں سیاسی دبدبہ بھی ہے۔ اب ان کے اور سی ایم یوگی کے درمیان ناراضگی کی برف پگھلنے لگی ہے۔
لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے بیٹے کو دیا تھا ٹکٹ
لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی نے برج بھوشن سنگھ کی جگہ ان کے بیٹے کو ٹکٹ دیا تھا۔ برج بھوشن سنگھ کا شمارآج بھی یوپی میں بی جے پی کے بڑے لیڈران کے طورپرہوتا ہے۔ 6 بار سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔ بی جے پی کے علاوہ سماجوادی پارٹی سے بھی جڑے رہے ہیں۔ وہ پروانچل میں اپنے آپ میں ایک پارٹی سمجھے جاتے ہیں۔
دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…
جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…
آئی پی ایس افسر ونئے کمار چوبے کو نمایاں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے…
10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے…
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…
راہل گاندھی نے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں انتخابی…