قومی

Lok Sabha Election 2024: “بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی واشنگ مشین چلا رہی ہے”، راہل گاندھی نے بی جے پی پر کیا شدید حملہ

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس لیڈر راہل گاندھی لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں مسلسل انتخابی ریلیاں کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے حیدرآباد میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی اور پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے پاس انتخابی بانڈز کی طاقت ہے، لیکن کانگریس کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ انتخابی بانڈ دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔

انتخابی بانڈز کی فہرست میں سب کچھ پتہ چل گیا

راہل گاندھی نے کہا کہ انتخابی بانڈز کی فہرست سامنے آنے کے بعد سب کچھ بے نقاب ہو گیا ہے۔ جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پہلے کسی کمپنی کو جانچ ایجنسیوں کی طرف سے دھمکی دی جاتی ہے، بعد میں وہی کمپنی کروڑوں روپے چندہ کے طور پر بی جے پی کو بھیجتی ہے۔ جب پارٹی کو پیسہ ملتا ہے تو کروڑوں روپے کے پروجیکٹ اسی کمپنی کو دے دیے جاتے ہیں۔

‘‘پی ایم 3 سے 4 فیصد لوگوں کے لیے کر رہے ہی کام’’

راہل گاندھی نے ہفتہ (6 مارچ) کے روز حیدرآباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے انتخابی بانڈز کا مسئلہ سختی سے اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے کہا کہ ہماری لڑائی ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی ہے۔ وزیر اعظم ملک کے 3-4 فیصد لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کے پاس پیسہ، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور ای ڈی ہے، لیکن ہمارے پاس سچائی اور لوگوں کی محبت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی صدر جے پی نڈا کی فورچیونر کار بنارس سے ہوئی برآمد، 19 مارچ کو دہلی کے گووند پوری علاقے سے ہوئی تھی چوری

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایکسٹورشن ڈائریکٹوریٹ بن گیا ہے۔ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی واشنگ مشین چلا رہی ہے۔ ملک کے تمام بدعنوان لیڈر اور وزیر پی ایم مودی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ایم مودی کے لوگ بھی الیکشن کمیشن میں بیٹھے ہیں۔ کانگریس کے کھاتے فریز کر دیے گئے۔ جس کی وجہ سے کانگریس الیکشن نہیں لڑ سکتی، لیکن کانگریس بی جے پی سے نہیں ڈرتی۔ بی جے پی آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

4 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

5 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

5 hours ago