قومی

Maharashtra Assembly Elections 2024: مہاراشٹر میں ہارنے سے ڈر ہی ہے بی جے پی، اس لیے الیکشن کی تاریخوں کا نہیں کیا گیا اعلان، سنجے راوت کا مرکزی سرکار پر زبانی حملہ

ممبئی: مہاراشٹر میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی ریاست میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے۔

سنجے راوت نے کہا، ’’ووٹرز کو متاثر کرنے اور انہیں خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن سیاستدانوں کے ہاتھوں میں ہتھیار اور کٹھ پتلی بن گیا تو آئین خطرے میں ہے۔ مہاراشٹر میں دسمبر میں انتخابات ہوتے ہیں تو یہ صرف اقتدار میں رہنے والوں کی سہولت کے لیے ہیں۔ انہیں مہاراشٹر میں ہارنے کا ڈر ہے، اس لیے یہ سازش رچی گئی ہے۔

دیگر ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’ہریانہ کے ساتھ جھارکھنڈ کے انتخابات ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن وہ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں۔ مہاراشٹر میں بھی سیاسی فائدے کے لیے الیکشن کرائے جا رہے ہیں۔ اگر وہ انتخابات کرانے کو تیار نہیں تو یہ تاناشاہی ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’جو لوگ شندے کے پیچھے چل رہے ہیں وہ سب منافق ہیں۔ جب آپ بھیڑیوں اور لومڑیوں کے جھنڈ میں شامل ہو جاتے ہیں تو کیا ہونے والا ہے؟ ایکناتھ شندے جھوٹ بول رہے ہیں۔ جب راج ٹھاکرے نے پارٹی چھوڑی تو میں ان کے ساتھ تھا۔ ایکناتھ شندے اس وقت تھانے میں تھے اور وہ نہیں جانتے تھے کہ ماتوشری میں کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ایکناتھ شندے اب فلم پروڈیوسر بن گئے ہیں۔ میں ’نمک حرام‘ کے نام سے ایک فلم بناؤں گا، جس کا پورا اسکرپٹ لکھوں گا۔ انہوں نے دیویندر فڑنویس کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ مہاراشٹر میں انہیں کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ سنجے راوت نے سمبھاجی بھیڈے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منوج جارنگے ان کا جواب دینے کے اہل ہیں۔ سمبھاجی بھیڈے آر ایس ایس سے وابستہ ہیں، لیکن اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago