قومی

Muzaffarpur Dalit Girl Murder Case: مظفرپور میں دلت نابالغ کے قتل کا اہم ملزم سنجے رائے گرفتار، بلڈوزر کارروائی کے بعد ملی کامیابی

Paru Dalit Girl Murder Case: مظفرپورکے پارومیں دلت لڑکی کے قتل معاملے میں پیر (19 اگست) کوپولیس کی بڑی کارروائی ہوئی اور معاملے کا اہم ملزم سنجے رائے گرفتارکرلیا گیا۔ مظفرپورایس ایس پی راکیش کمارنے اس کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے ہی کل اتوارکوپارو گاؤں میں ملزم کے گھرپرکچھ لوگوں نے جم کرہنگامہ کیا تھا، جس کے بعد پولیس کی یہ کارروائی سامنے آئی ہے۔ قتل کا یہ معاملہ سیاسی شکل اختیارکر چکا ہے۔ ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

14 سالہ نابالغ لڑکی کا قتل کردیا گیا

اس سے پہلے 14 سالہ دلت نابالغ لڑکی کے قتل معاملے میں پولیس نے ملزم سنجے رائے کے گھر کی قرقی ضبطی بھی کی تھی۔ اس کے بعد گھرپربلڈوزر بھی چلایا گیا تھا۔ ملزم کا ایک دیگرمعاون پہلے ہی گرفتارکرکے جیل بھیجا جاچکا ہے۔ گزشتہ 12 اگست کوپاروتھانہ علاقے میں نابالغ لڑکی کے قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کے اہل خانہ نے آبروریزی کا الزام بھی لگایا تھا۔ حالانکہ ایس ایس پی راکیش کمارنے واضح کردیا تھا کہ نابالغ کی آبروریزی نہیں ہوئی ہے، میڈیکل جانچ میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس معاملے کا اہم ملزم پہلے پکڑا جاچکا ہے، لیکن بعد میں وہ فرارہوگیا تھا، جس کے بعد پولیس اسے شدت سے تلاش کررہی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل نمبرکوٹریس کرتے ہوئے سیریا علاقے سے پکڑلیا گیا۔ اس کی گرفتاری میں ایس آئی ٹی کی تین ٹیم لگی ہوئی تھی۔ اس معاملے میں ایس ایس پی راکیش کمارنے بتایا تھا کہ جانچ اورپوسٹ مارٹم رپورٹ میں آبروریزی کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ سوشل سائٹ پرجوبات سامنے آئی ہے کہ لڑکی کے ساتھ آبروریزی کرکے اس کے چھاتی کو کاٹ لیا گیا ہے اوراس کے پرائیویٹ پارٹس میں بھی چاقو سے حملہ کیا گیا ہے، ان سب باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، مہلوک کے جسم سے ڈاکٹروں نے سیمپل لے کرجانچ کے لئے باہربھیجا ہے، جس کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔

 

12 اگست کو نابالغ کی ملی تھی لاش

واضح رہے کہ مظفرپور کے پارو تھانہ علاقے کے لالو چھپرا میں 12 اگست کو ایک نابالغ کی لاش برآمد کی گئی تھی، جس کے بعد لڑکی کی آبروریزی کرکے قتل کی بات کہی گئی تھی۔ اس معاملے میں اہل خانہ نے گاؤں کے ہی نوجوان کو نامزد کرتے ہوئے تھانہ میں معاملہ درج کروایا تھا، جس کا نام سنجے رائے تھا۔ حادثہ سے متعلق مہلوک کی بڑی بہن نے بتایا تھا کہ اس سے پہلے مہلوک لڑکی کے بہنوئی کا بھی قتل ہوچکا ہے اور اب اس کی بہن کا بھی قتل کر دیا گیا۔ اہل خانہ نے پولیس سے انصاف کی گہارلگائی تھی۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ سکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

12 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

26 minutes ago