بھارت ایکسپریس۔
پارلیمنٹ میں مسلمانوں کو گالی دینے والے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کو بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ ان کی جگہ پرنیا امیدواراتارا گیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ رمیش بدھوڑی نے لوک سبھا سیشن کے دوران یوپی کے امروہہ سے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف توہین آمیزتبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد رمیش بدھوڑی نے تمام مسلمانوں کے خلاف بھی متنازعہ تبصرہ کیا تھا، جس واقعہ نے پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ پورے ملک کوشرمسار کردیا تھا۔ اب 2024 لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے جنوبی دہلی سیٹ سے ان کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ رمیش بدھوڑی 2014 اور2019 میں جنوبی دہلی سے لوک سبھا رکن منتخب ہوئے تھے۔
رمیش بدھوڑی کا شمارپارٹی کے مضبوط لیڈران میں ہوتا رہا ہے۔ وہ آرایس ایس سے وابستہ رہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے سے پہلے تغلق آباد اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں رمیش بدھوڑی کو 687,014 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے حریف اورعام آدمی پارٹی کے امیدوارراگھو چڈھا کو 3,19,971 ووٹ ملے تھے۔ جبکہ کانگریس امیدواروجیندرسنگھ کو 1,64,613 ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔ اس طرح سے رمیش بدھوڑی کو 3,67,043 ووٹوں سے جیت ملی تھی۔ رمیش بدھوڑی نے 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے کرنل دیویندرسہراوت کو 1,07,000 ووٹوں سے ہرایا تھا۔
رمیش بدھوڑی کی جگہ پرکسے بنایا گیا امیدوار؟
جنوبی دہلی سے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کا ٹکٹ کاٹ کرسینئرلیڈررام ویرسنگھ بدھوڑی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ رام ویرسنگھ بدھوڑی کا شماربی جے پی کے سینئرلیڈران میں ہوتا ہے۔ وہ اس وقت اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرہیں اور بدرپورسے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ پہلے کانگریس میں بھی رہ چکے ہیں۔ رام ویرسنگھ بدھوڑی کافی سلجھے ہوئے لیڈرمانے جاتے ہیں۔ اب رمیش بدھوڑی کی جگہ پررام ویرسنگھ بدھوڑی قسمت آزمائیں گے۔
بیجے پی نے جاری کی 195 امیدواروں کی فہرست
لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ بی جے پی کی پہلی فہرست میں 195 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس میں وزیراعظم نریندرمودی وارانسی سے ایک بارپھرالیکشن لڑیں گے جبکہ گاندھی نگرسے امت شاہ کو امیدواربنایا گیا ہے۔ بی جے پی ہیڈ کوارٹرمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے نے کہا کہ پھرایک بارمودی سرکار۔ 16 ریاستوں میں سے 195 سیٹوں کے امیدواروں کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں 34 وزراء کے نام بھی شامل ہیں۔ گجرات سے 15 امیدواروں اورآسام کے 11 ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 28 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں 47 نوجوان امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے 27 ایس سی اور18 ایس ٹی امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کیرلا کے ملّا پورم سے ڈاکٹرعبدالسلام کو امیدوار بنایا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…