قومی

Lok Sabha elections 2024: ’’بی جے پی نے ملک کے بدعنوانوں، مجرموں اور مافیا کو اپنے گودام میں رکھ لیا ہے‘ ‘ ، اکھلیش یادو کا حکمراں جماعت پر بڑا حملہ

ایٹہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بدعنوانی کی سرپرستی کا الزام لگاتے ہوئے جمعہ کے روز یہاں کہا کہ بی جے پی نے ملک کے تمام بدعنوانوں، جرائم پیشہ افراد اور مافیا” کو اپنے گودام میں رکھ لیا ہے۔

ایٹہ لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار دیویش شاکیا کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ایس پی سربراہ نے ‘الیکٹورل بانڈز’ کا مدعا بھی اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ موجودہ مہنگائی چندہ کی شکل میں جمع ہونے کی وجہ سے ہے۔

یادو نے الزام لگایا، “بی جے پی نے جو چندہ لیا ہے وہ چندہ نہیں ہے، بلکہ وہ وصولی ہے… اور بی جے پی کے لوگ انتخابی بانڈز کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔”

انہوں نے کہا، ”بی جے پی نے تمام بدعنوانوں، مجرموں اور مافیا کو اپنے گودام میں رکھا ہوا ہے۔ اس نے اتنا بڑا گودام بنایا کہ اس میں ہر گروہ کے لوگوں کو جگہ دی گئی۔ جن لوگوں نے بینکوں کو لوٹا اور دھوکہ دیا وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

ایس پی سربراہ نے ریاست کی موجودہ بی جے پی حکومت پر ایک سازش کے تحت مقابلہ جاتی امتحانات کے سوالیہ پرچے لیک کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ ایسا اس لیے کرتی ہے تاکہ نوجوانوں کو نوکری نہ دینی پڑے۔

نوجوانوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے نہ صرف نوکریاں اور روزگار چھین لیا ہے بلکہ انہوں نے آپ کی (نوجوانوں) کی ایک تہائی زندگی بھی برباد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوکریوں اور روزگار کی کمی کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ہے اور ان کی جلد شادی کے امکانات بھی کم نظر آتے ہیں۔

یادو نے یہ بھی کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ملک کی سرحدوں کی حفاظت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب ‘انڈیا’ اتحاد اقتدار میں آئے گا تو اس نظام کو ختم کر کے پرانے نظام (مستقل بھرتی) کو نافذ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بی جے پی ناگور سیٹ ہار رہی ہے’، وزیر گجیندر سنگھ کھنوسار کے بیان کا ویڈیو وائرل

پولیس والوں سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاکی وردی والے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کی نوکری مستقل ہے، لیکن اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو ان کی ملازمت تین سال کی ہوگی۔ بتا دیں کہ ایٹا میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Manmohan Singh Passes Away: ملکارجن کھرگے -پرینکا نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر کیااظہار افسوس، جانئے دیگر لیڈروں نے کیا کہا

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، "سیاست میں بہت کم لوگ ہیں جنہیں سردار منموہن سنگھ…

2 hours ago

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو…

12 hours ago

Former Prime Minister Manmohan Singh: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال، دہلی ایمس میں 92 سال کی عمر میں لی آخری سانس

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی…

14 hours ago