قومی

BJP Foundation Day: ”ایسا کوئی بھی کام نہیں جو پون پتر نہیں کرسکتے“ بی جے پی کی 44ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم مودی کا خطاب

BJP Foundation Day: بی جے پی کے 44ویں یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا، ”آج ہم ملک کے کونے کونے میں بھگوان ہنومان کی جینتی منا رہے ہیں۔ ہنومان جی کی زندگی آج بھی ہمیں ہندوستان کی ترقی کے سفر کی ترغیب دیتے ہیں۔“

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ”جب لکشمن جی پر بحران آیا تب ہنومان جی پورا پہاڑ ہی اٹھا کر لے آئے۔ بی جے پی اسی ترغیب سے نتائج لانے میں لوگوں کی پریشانیوں کا حل نکالنے کی کوشش کرتی رہی ہے، کرتے رہنا ہے، کرتے رہیں گے۔“

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ”جب ہنومان جی کو راکشکوں کا سامنا کرنا پڑا تھا تو وہ اتنے ہی سخت بھی ہوگئے تھے۔ اسی طرح سے جب بدعنوانی کی بات آتی ہے، جب پریوار واد کی بات آتی ہے، لاء اینڈ آرڈر کی بات آتی ہے تو بی جے پی اتنی ہی پابند عہد ہوجاتی ہے۔

بی جے پی کے 44ویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ”آج ہندوستان سمندر جیسے بڑے چیلنجز کو پار کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے میں پہلے سے زیادہ اہل ہے۔ “

انہوں نے کہا بی جے پی کے قیام سے لے کرآج تک جن عظیم شخصیات نے پارٹی کو سیراب کیا ہے۔ پارٹی کو سنوارا ہے، بااختیاراور مضبوط کیا ہے۔ چھوٹے سے چھوٹے کارکنان سے لے کرسینئرعہدے پر رہ کرملک اور پارٹی کی خدمت کرنے والے تمام عظیم شخصیات کے سامنے سر جھکا کر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔“

 

بی جے پی کے 44ویں یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا آج ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم ایک لمحہ بھی بیٹھنے والے نہیں ہیں اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پارٹی کو مزید آگے لے جائیں گے۔“

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ ”آج ہمارے 1,80,000  شکتی مراکز پر بی جے پی کا کام ہے۔ آج 8,40,000  بوتھ پر بی جے پی کا بوتھ صدر موجود ہے۔ ہم نے یوپی اور اتراکھنڈ میں حکومت دوبارہ بنائی۔ گوا میں تیسری بار سرکار بنائی۔“

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

8 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

9 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

9 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

10 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago