قومی

BJP announces names of candidates for Rajya Sabha election: بی جے پی نے گجرات اور مغربی بنگال سے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا کیااعلان

BJP announces names of candidates for Rajya Sabha election:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات اور مغربی بنگال سے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے بابو بھائی جیسانگ بھائی دیسائی اور کیسری دیو سنگھ جھالا کو گجرات سے جبکہ اننت مہاراج کو مغربی بنگال سے میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی مغربی بنگال سے پہلی بار راجیہ سبھا سیٹ جیتے گی۔ اننت مہاراج، جنہیں بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے، راجونشی برادری کے رہنما ہیں اور وہ گریٹ کوچ بہار تحریک کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کوچ بہار پیپلز ایسوسی ایشن کے سربراہ بھی ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 جولائی ہے۔ ساتھ ہی پرچہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 17 جولائی رکھی گئی ہے۔ تمام 10 سیٹوں پر 24 جولائی کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی بھی اسی دن ہوگی۔

بتا دیں کہ راجونشی برادری کا  بنگال میں کافی اثر و رسوخ رہا ہے۔ ایسے میں بی جے پی کو امید ہے کہ اننت مہاراج کو راجیہ سبھا میں بھیجنے سے پارٹی کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اس برادری کی حمایت حاصل ہوگی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سے قبل 1952 میں جن سنگھ کے آچاریہ دیب پرساد گھوش مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

گجرات سے بی جے پی کے راجیہ سبھا امیدوار کون ہیں؟

کیسری دیو سنگھ جھالا وینکانیر ریاست سے بی جے پی کے سربراہ ہیں۔  وانکانیر اسٹیٹ راجکوٹ کے قریب ہے۔ کیسریدیو سنگھ جھالا کے والد ڈگ وجے سنگھ جھالا کانگریس میں تھے۔ وہ ملک کے پہلے وزیر ماحولیات بھی تھے۔ کیسری دیو سنگھ جھالا نریندر مودی کے دور میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ وہیں کانگریس نے شکتی سنگھ گوہل کو ریاستی صدر بنایا ہے۔ ان کا تعلق راجپوت برادری سے ہے۔

 بی جے پی نے گوہل کا مقابلہ کرنے کے لیے کیسریدیو سنگھ جھالا  کوراجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا گیا۔ بی جے پی کے ایک اور امیدوار بابو بھائی دیسائی او بی سی برادری سے ہیں۔ اس سے قبل وہ رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں امیدوار بنا کر او بی سی برادری کو نمائندگی دی گئی ہے۔ اس وقت وہ گجرات میں بی جے پی کے گووردھن سیل کے سربراہ ہیں۔

Amir Equbal

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

12 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

39 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago