قومی

افطار پارٹی اورعید ملن تقریب سے نوین پٹنائک نے بنائی دوری، جانئے بی جے ڈی نے کیوں لیا یہ بڑا فیصلہ؟

امریکہ-اسرائیل اورایران کے درمیان گزشتہ تقریباً دوہفتے سے جنگ چل رہی ہے، جس کے سبب مشرق وسطیٰ (میڈل ایسٹ) میں کہرام مچا ہوا ہے۔ اسی درمیان اڈیشہ کی اپوزیشن پارٹی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے افطارپارٹی اورعید ملن تقریب کا انعقاد نہیں کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ بی جے ڈی نے اس سے خود کوالگ کرلیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں ہزاروں بے قصورلوگوں کی جان جانے اورکئی دیگرکے زخمی یا بے گھرہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

جنگ کی صورتحال میں اورجنگ کے اختتام اورامن بحال ہونے کی امید میں بی جے ڈی نے اس سال افطارپارٹی اورعید ملن کا انعقاد نہیں کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ اڈیشہ کے کئی لوگ مشرق وسطیٰ کے الگ الگ ممالک کام کرتے ہیں۔ ابھی یہ لوگ انہیں ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہم بھی حکومت سے مسلسل ان لوگوں کی محفوظ واپسی کی اپیل کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے جدوجہد سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ اتحاد دکھانے کے لئے لیا یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

صورتحال کے پیش نظربی جے ڈی نے لیا فیصلہ

پارٹی دفترمیں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بی جے ڈی کے نائب صدراورسابق وزیرپرتاپ جینا نے کہا کہ پارٹی ہرسال اپنے صدرنوین پٹنائک کے ذریعہ مسلم بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ مختلف مذاہب کی معززشخصیات کے ساتھ ایک شاندارافطارپارٹی اورعید ملن تقریب کا انعقاد کرتی رہی ہے۔ حالانکہ حالیہ جنگ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں رہنے والے اڈیشہ کے کئی لوگ نازک حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ جنگ نے 10 سے زیادہ ممالک کوراست طورپرمتاثرکیا ہے اوراس کا پوری دنیا پراثرپڑا ہے۔ پرتاپ جینا نے کہا کہ ان صورتحال کودیکھتے ہوئے بی جے ڈی نے اس سال کی افطارپارٹی اورعید ملن تقریب کوملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

نوین پٹنائک نے لوگوں سے کی اپیل

مشرق وسطیٰ کی جنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پرجان ومال کے نقصان پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے بی جے ڈی صدرنوین پٹنائک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس المناک وقت میں کسی قسم کی تقریبات سے پرہیزکریں۔ قابل ذکرہے کہ سابق وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے اس سے قبل خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے اڑیا سیاحوں، طلباء، پیشہ ورافراد اورکارکنوں کا مسئلہ کئی باراٹھایا تھا اورریاستی اورمرکزی حکومتوں سے ان کے محفوظ اورفوری انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

39 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

1 hour ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

1 hour ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

2 hours ago