قومی

Bilkis Bano: بلقیس بانو نے سپریم کورٹ میں 11 مجرموں کی رہائی کو کیا چیلنج

Bilkis Bano: بلقیس بانو نے 2002 کے گجرات فسادات میں اجتماعی عصمت دری اور قتل کے مجرم 11 افراد کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ بانو کی نمائندگی کرنے والی ایڈووکیٹ شوبھا گپتا ، چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں بنچ کے سامنے معاملہ کو رکھا۔ گپتا نے استدلال کیا کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ جسٹس اجے رستوگی لیڈ بنچ اس کیس کو سن سکے گی ، کیونکہ اب وہ آئین کے بنچ کی سماعت کا حصہ ہیں۔

بانو نے گجرات کی حکومت کو مجرموں کی سزا کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت دینے کے کورٹ کے فیصلے کے خلاف جائزہ درخواست دائر کی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس جائزے کو پہلے سنا جائے گا اس کے بعد جسٹس رستوگی کے سامنے آنے دیں گے۔ گپتا نے کہا کہ اس کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کی جانی چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صرف عدالت ہی اس کا فیصلہ کرسکتی ہے اور کہا کہ وہ شام کو کیس کو دیکھنے کے بعد سنوائی  کا فیصلہ کریں گے۔

اس سال مئی میں ، عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ گجرات حکومت معافی کی درخواست پر غور کر سکتی ہے کیونکہ گجرات میں ہی جرم ہوا تھا۔ اس فیصلے کی بنیاد پر ، گجرات حکومت نے تمام 11 مجرموں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم ، ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ مہاراشٹرا حکومت کو معافی پر غور کرنا چاہئے کیونکہ گجرات سے منتقلی کے بعد  وہیں مقدمہ سنا گیا تھا۔

–بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

21 minutes ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

58 minutes ago

Neha Bora Controversy: نیہا بورا، عمر خالد اور بنگلہ دیش کا کیا تعلق ہے؟ احتجاج کے درمیان کیسے گھریں آئیسا کی صدر

جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر…

1 hour ago

Adani Group News: وشاکھاپٹنم میں اڈانی کا ’میگا پلان‘، ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کے بعد پوری حکمت عملی تبدیل

اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…

2 hours ago