اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی۔ (فائل فوٹو)
مشرق چمپارن (بہار): اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جمعرات کو بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ہرسیدھی اسمبلی حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کرشن نندن پاسوان کے حق میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہار تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ریاست میں پسماندہ و انتہائی پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ دھامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرشن نندن پاسوان نے وزیر رہتے ہوئے علاقے کی ترقی کے لیے بے شمار کام کیے، اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ اس ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھانے کے لیے انہیں دوبارہ کامیاب کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاسوان کو دوبارہ اسمبلی میں بھیجیں تاکہ وزیر اعظم مودی کے ہاتھ مضبوط ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں ملک اور بہار میں ترقی کی ایک نئی داستان رقم ہو رہی ہے۔ نئی صنعتوں کا قیام ہو رہا ہے، نوجوانوں کو اپنے گھروں کے قریب روزگار کے مواقع مل رہے ہیں، سڑکوں اور فلائی اوورز کا جال بچھایا جا رہا ہے اور نئی ریل گاڑیاں چل رہی ہیں۔ ان کے مطابق بہار میں چار لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے زیرِ عمل ہیں، جبکہ ایئر سروسز کے شعبے میں دو ہزار کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بہار میں سڑکوں کا فقدان تھا، مگر آج بڑے ایکسپریس ویز تعمیر ہو رہے ہیں۔ مودی حکومت نے بہار کے ریلوے بجٹ میں دس گنا اضافہ کیا ہے۔ ریاست کو 20 نئی وندے بھارت ٹرینیں ملی ہیں، پٹنہ میں میٹرو کی شروعات ہو چکی ہے، اور دربھنگہ میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ دھامی نے کہا کہ یہ تمام اقدامات بہار کی ترقیاتی تصویر کو بدل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک بھر میں پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کئی منصوبے چل رہے ہیں، جن میں آیوشمان بھارت اور مفت راشن اسکیم جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ان کے مطابق مودی حکومت کے عملی اقدامات کی بدولت اب تک 30 کروڑ سے زیادہ افراد غربت کی لکیر سے اوپر آچکے ہیں۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے دھامی نے کہا کہ کانگریس نے برسوں تک ’’غریبی ہٹاؤ‘‘ کا نعرہ دیا، مگر حقیقت میں غریبوں کو ہی ہٹا دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اور آر جے ڈی کا مشن ہمیشہ اپنی فیملی کی تجوریاں بھرنا رہا ہے۔ ان کے مطابق جن کے پاس بدعنوانی کا طویل ریکارڈ ہے وہ بہار کو کبھی ترقی نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ آج بہار ’’جنگل راج‘‘ اور نکسل ازم سے آزاد ہو چکا ہے۔ لالو-رابڑی دور میں جہاں قتلِ عام عام تھے، وہیں آج بہار ترقی اور بہتر حکمرانی کی مثال بن چکا ہے۔ دھامی نے کہا کہ ماضی میں صنعتکار بہار میں سرمایہ کاری سے گھبراتے تھے، مگر آج صنعتیں ریاستی جی ڈی پی میں 33 فیصد سے زیادہ حصہ ڈال رہی ہیں۔
تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے دھامی نے کہا کہ ’’تیجسوی عرف گپو بھیا کہتے ہیں کہ وقف قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے، مگر یہ پارلیمنٹ سے پاس ہو چکا ہے۔ تمہارے مغلوں سے عشق سے حکومت نہیں ملنے والی‘‘۔ آخر میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب فیصلہ بہار کے عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ایسے رہنما چاہتے ہیں جو ریاست کے تمام لوگوں کا خیال رکھیں یا پھر ایسے جو صرف اپنے خاندان کے مفاد کے لیے سیاست کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…