قومی

Bihar BJP approaches EC against Rahul Gandhi: رہل گاندھی کے خلاف الیکشن کمیشن پہنچی بہار بی جے پی، توہین آمیز تبصرہ کرنے کی شکایت درج

پٹنہ: بہار بی جے پی نے جمعرات کے روز لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایک عوامی انتخابی ریلی کے دوران توہین آمیز، ذاتی اور نازیبا تبصرہ کیا۔ اس معاملے میں پارٹی نے الیکشن کمیشن سے باضابطہ شکایت کی ہے۔

بہار بی جے پی الیکشن کمیشن کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے کنوینر وندھیہ آچل رائے نے ریاست کے چیف الیکشن آفیسر کو دیے گئے ایک درخواست نامے میں کہا کہ راہل گاندھی نے 29 اکتوبر کو مظفر پور اور دربھنگہ میں انتخابی ریلیوں کے دوران وزیر اعظم کے خلاف انتہائی تضحیک آمیز، غیر مہذب اور ذاتی تبصرے کیے۔

انہوں نے درخواست میں لکھا کہ یہ بیان نہ صرف وزیر اعظم کے عہدے کے تئیں سنگین بے ادبی ہے بلکہ شرافت اور جمہوری گفتگو کی تمام حدود کو بھی پار کرتا ہے۔ اس طرح کے تبصرے ذاتی، طنزیہ اور ہندوستان کے اعلیٰ ترین آئینی دفتر کے وقار کی توہین کرنے کے ارادے سے کیے گئے ہیں۔

پی ایم کے ذاتی کردار اور وقار پر حملہ

رائے نے مزید کہا کہ بھارت کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق کے مطابق، راہل گاندھی کا یہ بیان وزیر اعظم کے ذاتی کردار اور وقار پر براہ راست حملہ ہے اور اس کا عوامی پالیسی یا کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ذاتی تہمت کے مترادف ہے اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی روح کی خلاف ورزی ہے۔

انتخابی مہم چلانے پر پابندی کا مطالبہ

درخواست کے اختتام میں بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف فوری اور مثالی کارروائی کرے۔ ساتھ ہی، کمیشن سے یہ بھی گزارش کی گئی کہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے اور انہیں بلا شرط عوامی معافی مانگنے کا حکم دیا جائے۔ جمہوری اور انتخابی آداب کی حرمت کو برقرار رکھنے کے لیے اُن پر ایک مقررہ مدت تک انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کی جائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

آئی پی ایل 2027 آکشن سے پہلے سوریہ کمار یادو کو ملی ممبئی کی کپتانی، 16 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے پوری تفصیل

سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…

8 hours ago

جنوبی افریقہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان، 9 دسمبر سے دورے کا آغاز، یہاں دیکھیں پوری تفصیل

جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…

8 hours ago

PT Usha IOA Elections: آئی او اے انتخابات سے پہلے پی ٹی اوشا کو جھٹکا، میرٹ اسپورٹس پرسن زمرے میں نہیں مل سکی جگہ

چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…

9 hours ago