قومی

Lalu Yadav expels Tej Pratap from party: لالو یادو نے بیٹے تیج پرتاپ کو پارٹی سے نکالا، کہا- فیملی میں کوئی کردار نہیں ہوگا

پٹنہ: بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو یادو نے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے۔ اس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دی۔ لالو یادو نے کہا کہ بڑے بیٹے کی سرگرمیاں، عوامی طرز عمل اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہماری خاندانی اقدار اور روایات کے مطابق نہیں ہے۔ اب سے پارٹی اور خاندان میں اس کا کسی بھی قسم کا کوئی کردار نہیں ہوگا اور چھ سال کے لیے نکال دیا گیا ہے۔

آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’ذاتی زندگی میں اخلاقی اقدار کو نظر انداز کرنا سماجی انصاف کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد کو کمزور کرتا ہے۔ بڑے بیٹے کی سرگرمیاں، عوامی طرز عمل اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہماری خاندانی اقدار اور روایات کے مطابق نہیں ہے۔ اس لیے مندرجہ بالا حالات کی وجہ سے، میں اسے پارٹی اور فیملی سے دور کرتا ہوں، اب سے پارٹی اور فیملی میں اس کا کسی بھی قسم کا کوئی کردار نہیں ہوگا اور اسے چھ سال کے لیے نکالا جاتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’اپنی ذاتی زندگی کے اچھے اور برے اور خوبیوں اور خامیوں کو دیکھنے میں وہ خود صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے جو بھی لوگ رشتہ رکھیں گے، وہ اپنی صوابدید سے فیصلہ کریں۔ عوامی زندگی میں عوامی شائستگی کا ہمیشہ حمایتی رہا ہوں۔ خاندان کے فرمانبردار افراد نے عوامی زندگی میں اسی نظریے کو اپنا کر عمل کیا ہے۔ شکریہ۔‘‘

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی

دراصل، ایک دن پہلے سنیچر کے روز تیج پرتاپ یادو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک مبینہ پوسٹ وائرل ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ پوسٹ تیج پرتاپ یادو نے کی ہے، جس میں وہ ایک نوجوان خاتون کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس میں لکھا تھا، ’’میں تیج پرتاپ یادو ہوں اور اس تصویر میں میرے ساتھ جو نظر آ رہی ہے اس کا نام انوشکا یادو ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو گزشتہ 12 سالوں سے جانتے ہیں اور محبت بھی کرتے ہیں۔ ہم گزشتہ 12 سالوں سے ریلیشن شپ میں رہ رہے ہیں۔‘‘

تیج پرتاپ یادو نے پیش کی وضاحت 

حالانکہ، اس پوسٹ کے اسکرین شاٹ کے وائرل ہونے کے چند گھنٹوں بعد تیج پرتاپ یادو کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’میرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ہیک اور میری تصاویر کو غلط طریقے سے ایڈٹ کر مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو ہراساں اور بدنام کیا جا رہا ہے۔ میں اپنے خیر خواہوں اور فالوورس سے اپیل کرتا ہوں کہ ہوشیار رہیں اور کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں۔‘‘

 پوسٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر تنازعہ

تیج پرتاپ یادو کی پوسٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر تنازعہ بھی گہرا ہو گیا۔ بہار کے بی جے پی لیڈر نکھل آنند نے ایک پوسٹ لکھی اور تیج پرتاپ یادو کی ایشوریہ سے شادی سے متعلق سوال بھی پوچھے۔

بی جے پی لیڈر نکھل آنند نے کیا کہا؟

انہوں نے پوسٹ میں لکھا، ’’اگر انوشکا یادیو سے گزشتہ 12 سالوں سے پیار تھا یعنی کہ 2012-13 سے تو 2018 میں ایشوریہ سے شادی کرتے وقت کیوں نہیں اس بات کا انکشاف کر دیا تھا کہ پہلے سے محبت ہے اور اسی سے شادی کروں گا۔ لیکن ایشوریہ اور ان کی فیملی کو دھوکہ دے کر آپ نے بہت برا کیا۔ آپ کو تو 2018 میں ایشوریہ سے شادی کرنے سے پہلے اس بات کا انکشاف کرنا چاہیے تھا۔ حقائق چھپا کر ایشوریہ اور اس کے خاندان کے ساتھ جھوٹ، فریب اور دھوکہ دہی کرنے کا آپ نے جو کام کیا ہے، اس کے لیے عوامی طور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگنی چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Milk Price Hike: مہنگائی کی زوردار مار! ٹونڈ ملک سے دہی تک سب کچھ مہنگا، جانیے تازہ ریٹ

جس دودھ کے بغیر دن کی شروعات مشکل ہے، اب اسی کے لیے جیب مزید…

48 minutes ago

SIR Controversy: ایس آئی آر پر این ڈی اے میں پھوٹ کے آثار! بی جے پی کے 3 بڑے اتحادی الیکشن کمیشن کے سامنے، مانگی وضاحت

چراغ پاسوان کی ایل جے پی (رام ولاس)، اپیندر کشواہا کی آر ایل ایم اور…

1 hour ago

Amit Shah Tribute: وزیر داخلہ امت شاہ کا خراج عقیدت: تیسرے پاتشاہ شری گرو امرداس جی کے جوتی جوت دیوس پر پیش کیا نمن

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ مذہب کے تیسرے گرو، شری گرو امرداس جی…

1 hour ago

Ishwar Chand Vidyasagar Jayanti: ’ورن پریچے‘ سے ’بیوہ کی دوبارہ شادی‘ تک، ایشور چندر ودیا ساگر کی خدمات کو امت شاہ نے ایسے کیا یاد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال نشاۃ ثانیہ کے عظیم ستون اور معروف سماجی…

2 hours ago