قومی

Bihar Girlfriend Murder: بہٹا میں محبت، دھوکہ اور قتل! اورنگ آباد کی لڑکی کو اس کے عاشق آرتھَو شریواستو نے دی دردناک موت، ملزم گرفتار

پٹنہ میں ایک ہی وقت میں دو واقعات پیش آ رہے تھے۔ ایک طرف  بی جے پی کے سمراٹ چودھری اگلے وزیر اعلیٰ بننے کی جانب بڑھ رہے تھے، تو دوسری طرف آرتھَو شریواستو بھی آگے بڑھ رہا تھا۔ جہاں سمراٹ چودھری تاریخ رقم کرنے جا رہے تھے، وہیں آرتھَو شریواستو اپنی محبوبہ کا گلا گھونٹ کر ایک المناک تاریخ بنانے جا رہا تھا۔دراصل پٹنہ میں 21 سالہ طالبہ انوپما کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔ متوفیہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ قتل کا الزام اس کے ہی عاشق پر لگا ہے۔ دونوں ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے۔ متوفیہ کی لاش 13 اپریل کو بہٹا تھانہ علاقے کے راگھوپور گاؤں میں ملی۔ وہ کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔

قتل کے بعد کمرہ باہر سے بند کر دیا

معلومات کے مطابق لڑکی مسلسل اپنے عاشق آرتھَو شریواستو پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔ دونوں کا یہ آخری سال تھا۔ بار بار کہنے پر عاشق غصے میں اس کے گھر پہنچا اور اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، پھر کمرے کو باہر سے بند کر کے فرار ہو گیا۔پولیس نے اس معاملے میں ملزم عاشق آرتھَو شریواستو کو گرفتار کر لیا ہے۔ سخت پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ لڑکی اورنگ آباد کی رہنے والی تھی جبکہ ملزم آرتھَو شریواستو بکسر کا رہنے والا تھا۔

دونوں ڈپلومہ کے طالب علم تھے

پولیس کے مطابق دونوں نیتا جی سبھاش انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بہٹا سے ڈپلومہ کر رہے تھے۔ پٹنہ ویسٹرن سٹی کے ایس پی بھانو پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ اورنگ آباد کی انوپما اور بکسر کے آرتھَو شریواستو کے درمیان کافی عرصے سے محبت کا تعلق تھا۔ دونوں کے درمیان کسی بات پر تنازع ہوا، جس کے بعد آرتھَو نے پہلے مارپیٹ کی اور پھر انوپما کا گلا دباکر قتل کر دیا۔

دو دن پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا

معلومات کے مطابق دو دن پہلے کالج میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ملزم نے اس واردات کو انجام دیا۔ اس معاملے کی خصوصی تفتیشی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس پورے واقعے کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے اور رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

58 minutes ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

3 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

4 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

13 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

13 hours ago