قومی

Bihar Congress Meeting: ’بہارمیں بہت بڑا موقع‘، کانگریس کی میٹنگ میں راہل گاندھی کے بیان سے ہلچل تیز، آخر کیا ہے پلان؟

بہارکانگریس کے اندر جاری اندرونی اختلافات سے متعلق پارٹی کے قومی صدرملیکا ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر جمعہ کے روز (23 جنوری 2026) اہم میٹنگ ہوئی۔ پٹنہ میں کانگریس کے پارٹی دفتر صداقت آشرم میں منعقد دہی-چوڑا بھوج میں پارٹی کے ایک بھی ایم ایل اے شامل نہیں ہوئے تھے، جس کے بعد الگ الگ سیاسی قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں۔ اسی سیاسی ہلچل کو روکنے کے لئے دہلی میں میٹنگ ہوئی، جس میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی بھی موجود تھے۔

بہارمیں بہت بڑا موقع: راہل گاندھی

ذرائع کے مطابق، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ بہارمیں بہت بڑا موقع ہے اوروہاں سب کوایک ساتھ مل کرپارٹی کومضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اسپیس کو بڑھانا ہے۔ ہمیں پارٹی کومنفی سیاست سے بچانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائی جائے گی۔ وہیں میٹنگ میں موجود رہے رکن پارلیمنٹ پپویادو نے بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہارمیں اعلیٰ ذات کو ساتھ لے کرچلنا چاہئے۔

آرجے ڈی سے الگ ہوکانگریس: پپویادو

میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہا کہ بہارکانگریس کے لیڈران کو ذمہ داری لینی ہوگی۔ انہیں زمین پراترنا ہوگا اورمحنت کرنی پڑے گی۔ مقامی لیڈران کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔ جہاں بھی میری ضرورت پڑے گی، میں وہاں موجود رہوں گا۔ اس میٹنگ میں پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپویادو بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کو حکومت میں آنا ہے تو بہار میں آرجے ڈی سے الگ ہوکرچلنا ہوگا۔

کانگریس لیڈران نے دیا یہ مشورہ

اس میٹنگ میں طارق انورنے کہا کہ صرف ذمہ داری لینے اورعہدہ لینے سے کام نہیں ہوگا۔ بلکہ زمین پراترکرمحنت سے کام کرنا ہوگا۔ کانگریس سے راجیہ سبھا ایم پی رنجیتا رنجن نے کہا کہ لیڈران کی جوابدہی طے ہو۔ بہارکانگریس کے سابق صدرمدن موہن جھا نے کہا کہ ریاست میں نشہ بہت موضوع ہے۔ لا اینڈ آرڈر بڑا موضوع ہے۔ ہاسٹل میں نشہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ جہاں میری ضرورت ہوگی، میں حاضررہوں گا۔

کانگریس کے اندراختلاف سے متعلق این ڈی اے نے کیا بڑا دعویٰ

کانگریس کے ریاستی صدرراجیش رام نے پٹنہ واقع ریاستی دفترمیں دہی چوڑا بھوج کا انعقاد کیا تھا۔ اس چوڑا-دہی بھوج میں کانگریس کے 6 اراکین اسمبلی کی غیرحاضری نے رونق کو ختم کردیا تھا۔ اس کے بعد این ڈی اے لیڈران نے دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس اراکین اسمبلی کی قربت این ڈی اے سے بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ راجیش رام نے کانگریس کے سبھی 6 اراکین اسمبلی کے متحد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس بھوج میں راجیش رام کے علاوہ سینئرلیڈرپریم چند مشرا اورمدن موہن جھا شامل ہوئے تھے۔

ہمارے اراکین اسمبلی ٹوٹنے والے نہیں: ریاستی صدر

بہارکانگریس کے صدرراجیش رام نے کہا تھا کہ ہمارے سبھی اراکین اسمبلی متحد ہیں۔ جوٹوٹنے والا ہوتا ہے، ان کا پتہ بھی نہیں چلتا ہے۔ سوالیہ لہجے میں انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب ووٹوں کی چوری ہوجاتی ہے تو پتہ چلتا ہے؟ انہوں نے واضح طورپرکہا کہ ہمارے سبھی 6 اراکین اسمبلی ہیں اوروہ متحد ہیں۔ اسی کے بعد سوال اٹھنے لگا کہ کیا تنظیم اوراراکین اسمبلی کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے؟ اسی بات سے متعلق دہلی میں کانگریس کے ہائی کمان کے ساتھ بہارکے لیڈران کی میٹنگ ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

39 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

51 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago