قومی

Bihar Congress Crisis: بہار کانگریس میں ٹوٹ کی آہٹ! آج دہلی میں ہوگی ہائی لیول میٹنگ، ہوسکتا ہے بڑا اعلان

Bihar Congress Crisis: بہارکانگریس میں جاری اندرونی رسہ کشی اوراراکین اسمبلی کی ٹوٹ کی قیاس آرائیوں کے درمیان پارٹی قیادت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ آئندہ اسمبلی سیشن سے پہلے کانگریس نے اپنے سبھی اراکین اور اراکین پارلیمنٹ کو دہلی طلب کیا ہے۔ آج شام دہلی میں پارٹی کی اہم میٹنگ منعق کی جا رہی ہے، جس میں تنظیمی مضبوطی اور موجودہ سیاسی حالات پر منتھن ہوگا۔

یہ میٹنگ دہلی واقع اندرا بھون میں شام 4:30 بجے شروع ہوگی، جس میں کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے اوراپوزیشن لیڈرراہل گاندھی موجود رہیں گے۔ میٹنگ میں بہارکانگریس کے سبھی اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل سی کے ساتھ ساتھ ریاستی انچارج کرشنا الاویرو اورریاستی صدر راجیش رام بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں تنظیم کومضبوط کرنے کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کے ساتھ سی ایل پی لیڈرکے نام کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اراکین اسمبلی کی ناراضگی اور پارٹی میں ممکنہ ٹوٹ سے متعلق بھی سنجیدگی سے غوروخوض کئے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کے بعد کانگریس میں ٹوٹ کی قیاس آرائیاں تیز

دراصل، بہاراسمبلی الیکشن میں زبردست ہارکے بعد کانگریس میں ناراضگی کھل کرسامنے آگئی ہے۔ پارٹی کے اندر یہ بحث تیزہوگئی ہے کہ کانگریس کے سبھی 6 اراکین اسمبلی پارٹی میں بنے رہنے سے متعلق پس وپیش میں ہیں۔ سیاسی گلیاروں میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ نتیش کمارکے رابطے میں ہیں اور جے ڈی یو میں شامل ہوسکتے ہیں۔

بہاراسمبلی میں صفر ہوجائے گی کانگریس؟

واضح رہے کہ نومبر2025 میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں این ڈی اے نے بڑی جیت درج کی تھی۔ 243 اراکین اسمبلی میں این ڈی اے کو کل 202 سیٹیں ملی تھیں، جن میں بی جے پی نے 89 اور جے ڈی یو نے 85 سیٹیں جیتی تھیں۔ وہیں، اپوزیشن عظیم اتحاد صرف 35 سیٹوں پرسمٹ گیا تھا۔ آرجے ڈی کو 25 سیٹیں ملیں جبکہ کانگریس 61 سیٹوں پرالیکشن لڑنے کے باوجود محض 6 سیٹیں ہی جیت سکی۔ کانگریس کے جن 6 اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، ان میں منیہاری سے منوہرپرساد سنگھ، والمیکی نگرسے سریندرپرساد، چنپٹیا سے ابھیشیک رنجن، ارریہ سے عبیدالرحمٰن، کشن گنج سے محمد قمرالہدیٰ اورفاربس گنج سے منوج بسواس شامل ہیں۔ اگریہ سبھی اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑتے ہیں توبہاراسمبلی میں کانگریس کی موجودگی پوری طرح سے ختم ہوجائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

15 minutes ago

Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…

1 hour ago

Abhijit Deepke, founder of CJP: کس خاتون نے ابھجیت دیپکے کی پیشانی چومی؟ جذباتی ہو کر بولے، میرا نیا خاندان

ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…

2 hours ago