قومی

Nashik airshow entry fees: ناسک ایئر شو میں انٹرفیس پرتنازع، بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے— یہ تقریب کمائی کے لیے نہیں

فضائیہ نے مہاراشٹر کے ناسک میں ایک ایئر شو کا اہتمام کیا۔ سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم (SKAT) نے گنگا پور ڈیم کے اوپر ہوا میں مشقیں کیں۔ دریں اثنا، ایئر شو کے لیے وصول کی جانے والی انٹری فیس سے متعلق ایک تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ فضائیہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایئر شوز کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور قومی روابط کو فروغ دینا ہے، پیسہ کمانا نہیں۔

جانیے کیا ہے پورا معاملہ؟

یہ پہلا موقع ہے جب ناسک میں ایئر شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ تقریب شہریوں میں کافی جوش و خروش پیدا کر رہی ہے۔ تاہم، ایئر شو کے لیے انٹری ٹکٹ کی فیس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ کچھ مقامی لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ داخلے کے لیے فیس لی جا رہی ہے۔ فضائیہ نے اب ایک بیان جاری کرکے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انتظامیہ اپنا دفاع بھی کر رہی ہے اور وضاحتیں بھی پیش کر رہی ہے۔

بھارتی فضائیہ نے کیا کہا؟

بھارتی فضائیہ نے کہا کہ ان کے نوٹس میں آیا ہے کہ ناسک ایئر شو کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ فضائیہ نے واضح کیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ایئر شو ہمیشہ مکمل طور پر مفت ہوتے ہیں۔ ایئر شوز کے لیے کوئی انٹری فیس نہیں لی جاتی ہے اور نہ ہی ایئر فورس کو ان تقریبات سے کوئی مالی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

اس معاملے پر انتظامیہ کی وضاحت

ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ داخلہ فیس ایئر شو دیکھنے کے لیے نہیں بلکہ چائے، پانی، ناشتہ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہے۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ٹکٹنگ سسٹم کو ہجوم کو کنٹرول کرنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ اس کا مقصد افراتفری کو روکنا تھا، ایونٹ کو کمرشلائز کرنا نہیں تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

5 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

6 hours ago