قومی

All India Weather Update: دہلی این سی آر میں بارش،سری نگر سے شملہ منالی تک شدید برف باری، کشمیر میں درجنوں پروازیں منسوخ

شمالی بھارت میں موسم نے ایک بار پھر اچانک رخ بدل لیا ہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک طاقتور مغربی اضطراب کے باعث آج 23 جنوری کو مغربی ہمالیائی علاقوں میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے، جب کہ بعض علاقوں میں شدید بارش اور بھاری برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں میں بھی کئی جگہوں پر بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر اولہ باری کا بھی خدشہ ہے۔ دہلی این سی آر میں ہواؤں کی رفتار تیس سے ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ آئندہ چند گھنٹوں میں دہلی این سی آر، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ آندھی اور بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ موسمی تبدیلی مغربی اضطراب کے فعال ہونے کے باعث دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے پورے شمالی بھارت میں بارش اور تیز ہواؤں کا دور شروع ہو گیا ہے۔

ہماچل پردیش کے سیاحتی مقام منالی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں طویل انتظار کے بعد شدید برفباری کا آغاز ہوا ہے۔ برفباری سے مقامی لوگوں اور سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہر کی سڑکیں اور کھڑی گاڑیاں برف کی سفید چادر سے ڈھک گئی ہیں، جس سے وادی کا
منظر نہایت دلکش ہو گیا ہے۔ برفباری کے باعث درجۂ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا ہے اور سردی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سیاحت سے وابستہ افراد کو امید ہے کہ برفباری کے بعد سیاحوں کی تعداد بڑھے گی اور ان کے کاروبار میں نئی جان آئے گی۔

کشمیر وادی میں جاری شدید برفباری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خراب موسم، کم حد نگاہ اور رن وے پر برف جم جانے کے باعث آج صبح تک مجموعی طور پر24 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق رن وے کی صفائی کا کام جاری ہے، قابل  ذکر بات یہ ہےکہ موسم بہتر ہونے تک پروازوں کی بحالی کے امکانات کم ہیں۔ مختلف ایئرلائنز نے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے جانے سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال ضرور جانچ لیں۔بھاری برفباری کے باعث جموں و کشمیر میں زمینی راستے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ نویوگ ٹنل کے قریب برف جمع ہونے سے جموں سری نگر قومی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغل روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ بھی کئی مقامات پر بند ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سڑکوں کی مکمل صفائی تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

16 minutes ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

38 minutes ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

1 hour ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

2 hours ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

3 hours ago