-بھارت ایکسپریس
CPI-M General Convention in Patna: پٹنہ میں سی پی آئی-ایم کنونشن میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اب کانگریس کو بھی فیصلہ لینا ہوگا کہ 2024 میں کیا حکمت عملی ہونی چاہئے اور اپوزیشن اتحاد کو کس طرح سے مضبوط کرنا چاہئے۔ اگر کانگریس اس بات پر تیار ہوجائے تو 2024 میں بی جے پی 100 سیٹوں کے اندر سمٹ کر رہ جائے گی۔
اس پر سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار جو آپ سوچتے ہیں، وہ کانگریس بھی سوچتی ہے۔ بس بات اتنی سی ہے کہ پہلے آئی لو یو کون کہے گا۔ ہفتہ کے روز سی پی آئی-ایم کے کنونشن میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو اور سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری دیپانکربھٹاچاریہ بھی شامل ہوئے۔
نتیش کمار نے کہی یہ بڑی بات
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سی پی آئی-ایم کے اسٹیج سے کہا کہ اپوزیشن اتھاد کی قواعد چل رہی ہے۔ آپ لوگوں کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کئی پارٹیاں متحد ہونے کے لئے تیار ہیں۔ بس آپ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ ملک کے مفاد میں سوچیں گے تو آپ کو ہی فائدہ ہوگا اور دوست کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کانگریس سے کہا کہ ہم کو کچھ نہیں چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سبھی متحد ہوکر 2024 میں بی جے پی کا سامنا کریں۔ ہم پہلے بھی ساتھ چل رہے تھے، آگے بھی ساتھ چلیں گے۔ سلمان خورشید سامنے بیٹھے ہیں۔ ہم لوگوں نے اپوزیشن اتحاد کے لئے جاکر دہلی میں پیغام دے دیا تھا۔ اب ہم لوگ کانگریس کا انتظار کر رہے ہیں۔
سلمان خورشید نے کہی یہ بڑی بات
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے نتیش کمار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی بات کو اعلیٰ کمان تک پہنچا دیں گے، میں ایک وکیل ہوں۔ آپ کی وکالت کردوں گا۔
تیجسوی یادو نے بی جے پی کے خلاف دیا بڑا بیان
نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی مندر، مسجد، گائے پربحث کرتی رہتی ہے۔ نفرت کی سیاست پھیلانے والے لوگ یہ جان لیں کہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، جو مسلمانوں سے ووٹنگ کا اختیار چھین لے۔ بی جے پی اورآرایس ایس منواسمرتی اور گولولکر کی تھیوری کو آئین بنانا چاہتی ہے، لیکن ملک کی عوام اسے کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کابینہ توسیع سے متعلق کہا کہ ہم سبھی کانگریس کا انتظار کر رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…