قومی

Jitan Ram Manjhi’s Iftar Party 2025: مرکزی وزیرجیتن رام مانجھی کی افطارپارٹی میں این ڈی اے لیڈران کی شرکت، سیاسی افطار پارٹی کا الیکشن پرہوگا کتنا اثر؟

بہارمیں انتخابی سال کے پیش نظرسیاسی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور اس دوران افطارپارٹیاں سیاسی راستوں کو ہموار کرنے کا ایک بڑا ذریعہ بن گئی ہیں۔ آج ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) کے سربراہ اورمرکزی وزیرجیتن رام مانجھی نے پٹنہ میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اور گورنرعارف محمد خان سمیت کئی دیگراہم لیڈران اور وزرا شامل ہوئے۔

جیتن رام مانجھی کے ذریعہ منعقدہ افطارپارٹی سیاسی نظریے سے بہت اہم مانی جا رہی ہے، کیونکہ یہ بہار کے انتخابی سال سے متعلق ہے۔ اس افطار پارٹی میں این ڈی اے کے کئی بڑے لیڈران شریک ہوئے اوریہ دکھاتا ہے کہ سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی پوزیشن کومضبوط کرنے کے لئے اس طرح کے انعقاد کا سہارا لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کا اس افطار پارٹی میں حصہ لینا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ مسلم ووٹ بینک کواپنے حق میں لانے کے لئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔

مسلم ووٹروں پرخاص توجہ

افطار پارٹیوں کا انعقاد خاص طورسے مسلم طبقے کے ووٹوں کواپنے حق میں لانے کے لئے اورانہیں متوجہ کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، جو بہار کے الیکشن میں اہم کردار نبھاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نتیش کماراورمرکزی وزیرچراغ پاسوان جیسے لیڈران نے بھی اس ماہ میں افطار پارٹیاں منعقد کی تھیں تاکہ مسلم طبقے تک اپنی پہنچ بنائی جاسکے۔ جیتن رام مانجھی کی افطارپارٹی بھی اس پس منظرمیں کافی اہم مانی جا رہی ہے۔

سیاسی اتحاد کا امتحان

جیسے جیسے الیکشن قریب آرہا ہے، بہار میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے درمیان سیاسی حالات بدلتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ افطار پارٹیاں اب صرف مذہبی انعقاد نہیں رہ گئی ہیں بلکہ یہ لیڈران کے لئے ایک موقع بن گئی ہیں، جہاں وہ متحد ہوکراپنی سیاسی طاقت کوظاہرکرسکتے ہیں۔ یہ انعقاد نہ صرف کمیونٹی کے تئیں اتحاد کی علامت ہیں بلکہ آئندہ انتخابات کے لئے اسٹریٹجک مواقع بھی ہیں۔ ان افطارپارٹیوں کے ذریعہ لیڈران نہ صرف کمیونٹی میں اپنی موجودگی کا احساس دلارہے ہیں بلکہ آئندہ انتخابات میں اپنی کامیابی کویقینی بنانے کے لئے ووٹ بینک پربھی اپنی گرفت مضبوط کررہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jamia Millia Islamia ِStudent Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات پر تعطل برقرار، 17ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…

17 minutes ago

Adani Ports : اڈانی پورٹس کی آمدنی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 24 فیصد اضافہ

مالی سال 2027 کی پہلی ششماہی، یعنی اپریل سے ستمبر کے دوران، کمپنی کی آمدنی…

43 minutes ago

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

2 hours ago

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

4 hours ago