ریسلر ونیش پھوگاٹ کے لئے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی نے بڑا اعلان کر دیا۔
ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کی صدارت میں منگل (25 مارچ) کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ اس دوران کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ میٹنگ میں حکومت نے کانگریس رکن اسمبلی اور ریسلر ونیش پھوگاٹ کو سلورمیڈل کے انعام کے عوض تین متبادل دیئے ہیں۔ ونیش پھوگاٹ کو 4 کروڑ نقد، پلاٹ یاپھر سرکاری نوکری کی پیشکش کی گئی ہے۔ دراصل، حکومت نے پیرس اولمپک میں سلورمیڈل مقابلے تک پہنچنے کے بعد ونیش پھوگاٹ کی عزت افزائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ فائنل میچ میں 100 گرام بڑھے وزن کی وجہ سے ونیش پھوگاٹ مقابلہ نہیں کھیل پائی تھیں۔
ہریانہ حکومت نے ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپک میں
ہریانہ حکومت نے ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ (سلورمیڈل) جیتنے والے کھلاڑیوں کے برابرفوائد دینے کا اعلان کیا تھا۔ سلورمیڈل پالیسی کے تحت تین قسم کے فوائد دستیاب ہیں۔ ان میں 4 کروڑروپئے کا نقد انعام، ایک گروپ اے اوایس پی جاب، اورایک ایس ایس وی پی پلاٹ شامل ہیں۔ چونکہ ونیش پھوگٹ اب ایم ایل اے ہیں، اس لئے ان سے اس آپشن کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ وہ تینوں میں سے کون سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
ونیش پھوگاٹ کو 50 کلو زمرہ کے فائنل مقابلے سے نا اہل قرار دیا گیا تھا
بدھ کے روز ہی یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ…
بھارتی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش…
معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر…
نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2022 میں 5جی کے آغاز سے لے کر 2024…
نانا پاٹیکر نے 1978 میں ڈرامہ فلم ’گمن‘ سے ہندی سنیما میں قدم رکھا تھا۔…