قومی

Big Discord in Delhi Haj Committee: دہلی حج کمیٹی میں سرپھٹوّل، عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے حاجی یونس نے کہا- چیئرپرسن کوثر جہاں کے خلاف کریں گے قانونی کارروائی

دہلی حج کمیٹی کے زیراہتمام حج 2023 کی اختتامی تقریب کا انعقاد دہلی کے ایروسٹی میں ہوٹل لیمن ٹری میں کیا گیا، جس میں مرکزی وزیرمملکت برائے اقلیتی امورجان بارلا نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ آئی جی آئی ایئرپورٹ، ہیلتھ سروسزاورکسٹم ڈپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں مہمانوں کے استقبال اور رخصت کرنے تک کی ذمہ داری دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے سنبھالی وہیں نظامت کی ذمہ داری دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیوآفیسراشفاق احمد عارفی کے سپرد رہی، لیکن اس تقریب میں سب سے زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ دہلی حج کمیٹی کے اراکین نے ہی اس تقریب سے پوری طرح سے دوری بنالی اورپانچ میں سے چاراراکین نے اس کا بائیکاٹ کردیا۔ بھارت ایکسپریس نے اس سلسلے میں جب تحقیقات شروع کی تومعلوم ہوا کہ کمیٹی کی طرف سے کئی اراکین کو دعوت نامہ ہی نہیں بھیجا گیا تھا۔
حج کمیٹی کے پانچ اراکین میں سے چاراراکین جس میں شمال مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، اراکین اسمبلی عبدالرحمان اورحاجی یونس، کونسلرنازیہ دانش میں سے کسی نے بھی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ پروگرام کے اخیرمیں کمیٹی کے صرف ایک رکن محمد سعد تشریف لائے، لیکن وہ بھی میڈیا کے سوالوں سے بچتے ہوئے نظرآئے۔
دوسری طرف حج کمیٹی کے رکن اورمصطفیٰ آباد سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی محمد یونس نے کہا کہ مجھے توپروگرام کے بارے میں اطلاع ہی نہیں تھی. انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی جب عازمین حج سعودی عرب پہنچے اورمیرے پاس جب بدانتظامی کی وجہ سے فون آنے لگا تب مجھے پتہ چلا کہ میرا نام اورموبائل نمبروہاں درج کردیا گیا ہے، لیکن اس کے بارے میں مجھے کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی مجھے حج کمیٹی کی طرف سے کوئی ذمہ داری دی گئی ہے۔ حاجی یونس نے کہا کہ حج کمیٹی کا رکن ہونے کے بعد بھی مجھے کسی پروگرام میں نہ بلایا جانا اوربغیر اطلاع دیئے میرے نام کا استعمال کیا جانا غلط ہے، میں اس سلسلے میں قانونی کارروائی کرنے کے لئے صلاح ومشورہ کرکے قانونی کارروائی کروں گا۔
حج کمیٹی کے رکن اور سیلم پورسے رکن اسمبلی عبدالرحمان نے بھی دعویٰ کیا کہ مجھے توپروگرام کے بارے میں جانکاری ہی نہیں تھی اورنہ ہی کمیٹی کی طرف سے کوئی اطلاع دی گئی۔ اس سلسلے میں ذاکرنگر وارڈ سے کانگریس کونسلراورحج کمیٹی کی رکن نازیہ دانش سے بھی بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ نازیہ دانش کے شوہر شعیب دانش سے بھی بات نہیں ہوسکی جبکہ بی جے پی ایم پی رکن گوتم گمبھیرجو مسلسل حج کمیٹی کی میٹنگ سے دوری بناکر رکھتے ہیں، ان سے بھی رابطہ نہیں کیا جاسکا۔ کمیٹی کے اراکین کے ذریعہ عائد کئے گئے الزامات سے متعلق دہلی حج کمیٹی کا موقف جاننے کے لئے ایگزیکٹیوآفیسراشفاق احمد عارفی سے بھی فون پررابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ دہلی حج کمیٹی کواگراپنے ہی اراکین کا ساتھ نہیں ملے گا تو پھرحج کمیٹی کوکون چلائے گا؟ اگردہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کمیٹی کے اراکین کوساتھ لئے بغیرمنمانے طریقے سے چلانا چاہتی ہیں اوراپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہیں تو یہ حج کمیٹی کے لئے کتنا کارآمد ثابت ہوگا؟ بہرحال دہلی حج کمیٹی سیاست کا شکارہوتی ہہے، توایسے میں سب سے بڑا نقصان دہلی کے عازمین حج کا ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

38 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

60 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

4 hours ago