قومی

Vinesh Phogat’s emotional post on Operation Sindoor: ‘بھارت ماتا کی رکشا اور ہم  سب کی سرکشا…’، آپریشن سندور پر ونیش پھوگاٹ کا جذباتی پوسٹ

جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں 26 بےگناہ سیاح مارے گئے تھے۔ اس دہشت گرد حملے کا بھارت نے بھرپور بدلہ لیا۔ بھارتی فوج نے 6 مئی کی نصف شب کو پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر (PoK) میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بیک وقت کئی حملے کیے۔ ان حملوں میں کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ایکس پر ونیش پھوگٹ کا جذباتی پیغام

بھارتی فوج کی اس کارروائی پر ملک بھر سے حمایت اور ستائش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران ونیش پھوگٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: “بھارتی فوج اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ بھارت ماتا کی رکشا اور ہم سب کی حفاظت و امن کے لیے اس لڑائی میں آپ کے جذبے اور شجاعت کو سلام۔ دعا ہے کہ بھگوان آپ کی ہر قدم پر حفاظت کرے اور آپ کو جلد فتح حاصل ہو۔ جے ہند، وندے ماترم۔”

ریسلنگ کو الوداع، سیاست میں نئی شروعات

پیرس اولمپکس 2024 میں ونیش پھوگاٹ نے خواتین کی 50 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ بھارتی شائقین کو امید تھی کہ وہ فائنل جیت کر تاریخ رقم کریں گی، کیونکہ بھارت نے اب تک ریسلنگ میں کوئی اولمپک گولڈ نہیں جیتا۔

مگر فائنل سے قبل ایک حیران کن خبر آئی کہ ونیش کو اولمپکس سے ڈسکوالیفائی کر دیا گیا۔ وجہ یہ تھی کہ فائنل مقابلے سے پہلے وزن چیک کرتے وقت ان کا وزن 50 کلوگرام سے 100 گرام زیادہ نکلا۔

ریسلنگ کو خیرباد کہنے کے بعد ونیش نے گزشتہ سال ہریانہ کی سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے جولانا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئیں۔ وینیش پھوگٹ کو 65,080 ووٹ ملے، جبکہ ان کے قریبی حریف یوگیش کمار کو 59,065 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس طرح وینیش کو 6015 ووٹوں سے جیت ملی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago