مہاراشٹرمیں بھارت ایکسپریس کے بینر تلے منعقدہ ارجا سمٹ میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اوربھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف سوالوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے چیئرمین اوپیندررائے کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1972 میں اٹل سیتو کا خاکہ تیارکیا گیا تھا۔ اس کے لئے سپریم کورٹ تک لڑائی لڑی گئی۔ لیکن اٹل سیتو کو کاغذ سے نکال کر زمین پراتارا۔
دیویندرڈرنویس نے کہا کہ 5 سال میں 22 کلو میٹرکوسٹل روڈ تیارکیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی سے بھرپور ہندوستان 2014 میں شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اتل سیتو بنانے کے لئے تمام رکاوٹیں آئیں، لیکن اسے دور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹل سیتو بنانے کا خیال نہروجی کے وقت میں آیا تھا، جس کا خاکہ جے آرڈی ٹاٹا نے تیار کیا تھا۔
مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے سابق وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے سے متعلق کہا کہ وہ صرف اور صرف کرسی اورعہدے کے لئے ادھرسے ادھرچلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب 2019 کا الیکشن میری قیادت میں لڑا گیا تب انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا کیونکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی، لیکن جب الیکشن کے نتائج کے بعد نمبرپھنس گئے توانہوں نے ایک نیا تجربہ کرنے کے لئے ادھرسے ادھرچلے گئے۔ صرف اور صرف وہ کرسی اور عہدے کے لئے ادھرگئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس–