قومی

Bharat Express Urdu Conclave: ’بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو‘ کا انعقاد آج، مولانا ارشد مدنی، ایس پی سنگھ بگھیل، سلمان خورشید اور ایم پی اقرا حسن سمیت کئی مشہور شخصیات کریں گی شرکت

دہلی: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے اردو ٹیم کی جانب سے بزم صحافت کے عنوان سے ’بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو’ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں جمیعتہ علماء ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی، وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل، کانگریس کے سینئر لیڈر اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سلمان خورشید، وقف بورڈ ترمیمی بل سے متعلق جے پی سی کے چیئرمین جگد مبیکا پال اور سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری سمیت کئی مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ اس تقریب میں صحافت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارت ایکسپریس اردو ٹیم کی جانب سے منعقد ہونے والے اس کانکلیو کا آغاز قومی دارلحکومت دہلی کے اردوگھر(انجمن ترقی اردو ہند)، راؤز ایوینیو، ڈی ڈی مارگ، نئی دہلی میں 27 اکتوبر 2024 بروز اتوار دوپہر 2:30 بجے ہوگا۔

مولانا ارشد مدنی کے علاوہ سرکردہ سیاسی شخصیات بھی ہوں گے شامل

کانکلیو میں ملک کے معروف تعلیمی ادارے جیسے جامعہ ملیہ اسلامیہ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی اورآئی آئی ایم سی میں اردوصحا فت سے متعلق کورس میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ان کی حوصلہ افزائی اور  صحافتی میدان میں ان کی دلچسپی کوبرقراررکھنے کے پیش نظر انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ اس کانکلیو میں صحافت سے متعلق موضوعات کے علاوہ دیگرکئی امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ روک کی جانب سے منعقد اس کانکلیو میں جہاں ایک طرف معروف عالم دین، جمیعتہ علماء ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی کی آمد یقینی ہے تووہیں دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران  بھی شریک ہوں گے۔ مولانا سید ارشد مدنی کے علاوہ سابق مرکزی وزیر، ممتازقانون داں،انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے صدرسلمان خورشید، ممتازشاعر، کانگریس پارٹی کے شعبہ اقلیت کے صدرعمران پرتاپ گڑھی، بی جے پی کی ترجمان شازیہ علمی، کانگریس رہنما، راجیہ سبھا کے ممبراورسی ڈبلیوسی کے رکن ڈاکٹرسید ناصرحسین کی شرکت متوقع ہے۔

سرکردہ ادبی وتعلیمی شخصیات بھی ہوں گی شامل

مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپورکے سابق صدر پروفیسراختر الواسع ، کانگریس پارٹی کی لیڈر الکا لانبا، وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل، کانگریس پارٹی کے لیڈر میم افضل،عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ، وقف ترمیمی بل سے متعلق جے پی سی کے چیئرمین جگد مبیکا پال، سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری، آرجے ڈی کے قومی ترجمان پروفیسرانورپاشا، معروف سرجن ڈاکٹرماجد تا لیکوٹی، سابق ریاستی وزیراورکانگریس پارٹی کے لیڈرہارون یوسف، روز نامہ انقلاب کے ایڈ یٹرایم ودود ساجد، معصوم مراد آبادی ، منصف ٹی وی کے سینئر ایڈیٹر خورشید ربانی ،جواہرلعل نہرو کے اسکول آف لینگویج کے سینئرپروفیسرخواجہ اکرام الدین، دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردوکے صدرپروفیسرابوبکرعباد، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ارود کے پروفیسرندیم احمد، آئی آئی ایم سی کے ڈاکٹر ویریندر کمار بھارتی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیددرآباد میں شعبہ صحافت کے ڈین پروفیسر احتشام احمد خان، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹرڈاکٹر شمس اقبال ،انڈین مسلم انٹلکچول فورم کے نیشنل کنوینرکلیم الحفیظ، پیوپلس اویرنس فورم کے صدرایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان، سپریم کورٹ کے وکیل ایڈ وکیٹ شاہد علی، میکس ہاسپیٹل  کی ڈاکٹرسحرقریشی، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا کے چیئرپرسن محمد ہدایت اللہ خلیل، حب سنس انٹل گروپ کے بانی ایم آصف حبیب، دی ہند گرواکیڈمی کے بانی نور نوازخان سپریم کورٹ کے وکیل ارشاد احمد کے علاوہ متعدد سرکردہ شخصیات کے نام شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں مثال

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

44 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

54 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago