قومی

Shahnawaz Hussain congratulations to CMD Upendrra rai vision: اُردو کانکلیو میں سی ایم ڈی اُپیندر رائے کے وژن کی گونج، شاہنواز حسین نے کھل کر دی مبارکباد

’’بزمِ صحافت‘‘ کے بینر تلے بھارت ایکسپریس اُردو کانکلیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، وزیر کپل مشرا، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اُپیندر رائے، شاہنواز حسین سمیت کئی وزرا اور اعلیٰ لیڈران کے ساتھ بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ اُردو کو فروغ دینے کے لیے منعقد یہ منفرد پروگرام کافی سراہا جا رہا ہے۔ کانکلیو میں بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی کافی تعریف کی۔ یہ کانکلیو بھارت ایکسپریس اردو  کی جانب سے اوراُردو اکادمی دہلی (فن و ثقافت اور زبان، دہلی حکومت) کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے افتتاحی سیشن میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا شکریہ ادا کیا۔ پورا کانکلیو صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہا اور اس میں متعدد سیشنز منعقد کیے گے۔

شاہنواز حسین نے دی مبارکباد

اُردو کانکلیو کے اس خاص پروگرام کے لیے بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے سی ایم ڈی اُپیندر رائے اور بھارت ایکسپریس کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اُردو کو فروغ دینے کا کام بھارت ایکسپریس کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے اُپیندر رائے صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اب اُردو بول چال کی زبان بن چکی ہے اور اُردو کی مخالفت کرنے والے بھی اُردو بولتے ہیں۔ تاہم، اُردو کی ترقی کے لیے اس طرح کے پروگراموں کی ضرورت ہے۔‘‘ شاہنواز حسین نے مزید کہا کہ میں نے ایئرپورٹ میں اُردو اخبارات لگوائے۔ مسئلہ صرف اُردو کا نہیں، بلکہ ہندی کے ساتھ بھی ہے۔ اُردو کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ اُردو ہندوستان کی زبان ہے، اور اُردو کا نقصان اُردو جاننے والوں سے ہوا ہے۔ سشما سواراج بھی اکثر اُردو زبان لوک سبھا میں بولتی تھیں۔ اُردو کو فروغ دینے کا کام صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ تمام ہندوستانیوں کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔

سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا بیان

دہلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے کہا کہ وہ پہلی بار 5 جنوری 1997 کو دہلی آئے تھے۔ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تب سے لے کر اب تک دہلی کافی بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا خود گلی گلی جا رہی ہیں، کام کر رہی ہیں اور کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے دہلی حکومت کے مشن کی تعریف کی اور کہا کہ نئی حکومت تیزی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیر کپل مشرا کے وژن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہمیشہ نئی چیزوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

پروگرام کہاں دیکھ سکتے ہیں؟

بھارت ایکسپریس اردو  کانکلیو صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ آپ ملک اور بیرونِ ملک کی تمام خبریں براہِ راست سیٹلائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ ہمارا چینل فری ڈش پر چینل نمبر 69، ڈش ٹی وی پر چینل نمبر 671، D2H پر چینل نمبر 753، ٹاٹا پلے پر چینل نمبر 535، ایئرٹیل پر چینل نمبر 324، JIO فائبر پر چینل نمبر 495، DEN پر چینل نمبر 314، ہیٹھوے پر چینل نمبر 214 اور FW فاسٹ وی پر چینل نمبر 308 پر دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ہمارے یوٹیوب چینل، تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب سائٹ اور ایپ پر بھی ہر خبر سے آشنا ہو سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

G20 Voice Of Global: عالمی سطح پر ’سوراج‘: گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر کیسے ابھرا بھارت؟ جی 20 سے وائس سربراہی اجلاس تک مکمل تجزیہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور…

1 minute ago

Trade in Local Currencies: ڈالر کا دباؤ ختم اور مقامی کرنسی میں تجارت، برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کی قیادت میں بنا نیا عالمی روڈمیپ

برکس (BRICS) کی 18ویں سربراہی کانفرنس میں، بھارت نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے…

46 minutes ago

Women Rights International Law: نصف آبادی، مکمل شناخت: کیا خواتین کو باہر رکھ کر طالبان کو جائز حکومت مانا جا سکتا ہے؟

افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، روزگار اور عوامی…

49 minutes ago

Rajbhar’s Sharp Reaction: اکھلیش یادو کے بیان پر راج بھر کا سخت ردعمل، کہا -ہمت ہے تو مسلم وزیر اعلیٰ بنانے کا کریں اعلان

اکھلیش یادو کے یونیفارم سول کوڈ والے بیان پر سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے، اوم…

1 hour ago

Trump 100 Percent Tariff: امریکی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بیچ بھارت کا دوٹوک پیغام، توانائی پالیسی پر نہیں بدلے گا مؤقف

اب سب کی نظریں امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ پر ہیں۔ اس کے…

1 hour ago

Cow Theft Suspicion Mob Lynching: گائے چوری کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، کرنی سینا کاعہدیدار گرفتار، کئی ملزم فرار

مدھیہ پردیش کے اندور میں گائے چوری کے شبہ میں ایک نوجوان چندر لوہار کے…

2 hours ago