قومی

Bharat Express: اب آپ بے خبر نہیں رہیں گے، تھوڑی دیر میں ’بھارت ایکسپریس‘ ہوگا لائیو

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل آج سے لائیو ہونے جا رہا ہے۔ نئی دہلی کے ہوٹل انداز (ورلڈ آف حیات) میں شام سات بجے سے نیوز چینل کی لانچنگ کا میگا ایونٹ شروع ہوگا۔ نیوز چینل کی لانچنگ سیریمنی میں ملک کے مشہور صحافی ادے شنکر مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس میگا ایونٹ میں مختلف علاقوں کی عظیم شخصیات موجود رہیں گی۔ سیاست سے لے کر فن اورثقافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف چہرے لانچنگ پروگرام میں اپنی موجودگی درج کرائیں گے۔

’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ’نیوزچینل‘ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ لانچنگ کے ساتھ ہی شام سات بجے سے ستیہ، ساہس اور سمرپن کے عزم کے ساتھ بھارت ایکسپریس ملک، دنیا سے لے کر کھیل اور تفریحی دنیا کی خبریں آپ تک پہنچائے گا۔ ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ ناظرین کو ’ویوز کم اور نیوز زیادہ‘ دکھائی جائے۔ چینل ان خبروں کو لوگوں تک ترجیحات کے ساتھ پہنچائے گا، جو خبریہ چینل نہیں دکھا پاتے ہیں۔ رپورٹس کے ذریعہ سے نیوز چینل چھوٹے چھوٹے شہروں اور گاؤوں کی اہم خبروں کو ناظرین تک پہنچائے گا۔

نیوز چینل کی لانچنگ سیریمنی میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، مرکزی وزیر ارجن منڈا، مرکزی وزیر گری راج سنگھ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے، مرکزی وزیر کرن رججو، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر رامیشور تیلی، مرکزی وزیرمملکت رام میگھوال، مرکزی وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل، مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان، مرکزی وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل، مرکزی وزیر مملکت ویویشور ٹوڈو، مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، مرکزی وزیرمملکت شانتنو ٹھاکر، مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاؤلے اور دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا سمیت درجنوں وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی موجودہ اور سابق آئی اے ایس-آئی پی ایس افسران کے ساتھ ساتھ صحافتی حلقوں کے مشہور چہرے موجود رہیں گے۔ نیوز چینل کی لانچنگ تقریب میں نوئیڈا کی پولیس کمشنر آئی پی ایس افسر لکشمی سنگھ، بی جے پی رکن اسمبلی راجیشور سنگھ، عظیم اداکار اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن بھی شامل ہوں گے۔

ان پلیٹ فارم پر نظرآئے گا بھارت ایکسپریس

بھارت ایکسپریس آج شام 7 بجے لانچ ہونے کے بعد آپ ملک کے سبھی اہم ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورک پر دیکھ سکیں گے۔ ٹاٹا پلے کے چینل نمبر 535، ڈش ٹی وی کے چینل نمبر 671 اورویڈیو کان ڈی ٹی ایچ کے 753 نمبر پردیکھ سکتے ہیں۔

صحافت کے اخلاقی اقدار کو زندہ رکھے گا بھارت ایکسپریس’

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے حساب سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا جائے گا۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

4 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

34 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago