قومی

SATCAB SYMPOSIUM پروگرام میں بھارت ایکسپریس اپیندر رائے نے کہا- اے آئی سے روزگار میں نہیں ہوگی کمی، ملیں گے زیادہ مواقع

ہندوستانی ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں ہورہی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے “SATCAB SYMPOSIUM 2025” کا انعقاد کیا گیا۔ زی انٹرٹینمنٹ میڈیا گروپ اور انڈین براڈ کاسٹنگ فاؤنڈیشن مل کراس ایونٹ کو 20 مارچ 2025 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم (ہال نمبر-4، ٹکنالوجی اسٹیج) میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس سمپوزیشم کا مین تھیم “What’s Making News and Connecting the CTV Dots” جو کنیکٹیڈ ٹی وی رکھا گیا تھا۔ اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹراور ایڈیٹراِن چیف اپیندر رائے بھی شامل ہوئے۔

سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے پروگرام میں اپنے خیالات شیئرکئے۔ انہوں نے کہا کہ 1959 میں ہمارے ملک میں ٹیلی ویژن آیا، 15 ستمبر 1959 اور 16 سالوں میں 1975 تک صرف سات شہروں میں ٹیلی ویژن کی سروس شروع ہوپائی۔ 1982 میں پہلی بار ہندوستان کو یہ موقع ملا کہ ہم رنگین ٹی وی پرکلرپکچر (رنگین تصاویر) دیکھ سکے۔ اس کے بعد چیزیں بہت تیزی سے تبدیل ہوئیں۔

میں یہاں تک کے سفر کو ادوار میں تقسیم کرکے دیکھتا ہوں: اوپیندر رائے

سی ایم ڈی اوپیندررائے نے مزید کہا کہ میں اس پوری کائنات کی ابتدا اور یہاں تک کے سفرکو7 ادوارمیں تقسیم کرکے دیکھتا ہوں۔ پہلا دورتھا جب ہم تھے اور ہماری اوقات اگراسپیشیزمیں دیکھی جائے تو کیڑے مکوڑے سے اوپرتھوڑی سی زیادہ تھی۔ آدمی جنگل کے ہرجانورسے ڈرتا تھا۔ ہم غروب آفتاب سے بہت پہلے چھپ جاتے اوردوپہرکے بعد باہرنکل آتے۔ حالات دیکھ کرکچھ کھانے پینے کا مہینے میں دوچاربارمل جاتا تھا۔

دوسرے دورکی ایجادات نے انسان کواتنی طاقت دی کہ آدمی جنگل کے شیروں اور ریچھوں کوڈرانا شروع کردیا اورپھرانسان نے سوچا کہ اب ہمیں تہذیب تیار کرنی چاہئے، چنانچہ انسان نے کھیتی باڑی شروع کی، جنگل سے اپنی پسندیدہ کھانے کی چیزیں اکٹھی کیں اور دو، چار، پانچ یا دس لوگوں کے گروپ میں رہنے لگا۔ اس کو میں تیسرا دورسمجھتا ہوں۔

چوتھا دور آیا جب انسان نے سفرشروع کیا۔ جب انسان نے چلنے کے ذرائع بنائے۔ کھرپی اور کدال جیسی چھوٹی چیزیں استعمال کی گئیں۔ میرا ماننا ہے کہ پانچواں دور آیا جب سلطنتیں قائم ہوئیں، جب انسان مکمل طور پرمہذب ہوگیا، لباس پہننے لگا اورانسان کی طرح نظرآنے لگا، یہ پانچواں دورتھا۔ اس کے بعد میں چھٹا دورمانتا ہوں جس کو آنے میں تقریباً لاکھوں سال لگے، جب چھوٹی بڑی مشینوں نے اپنی جگہ بنائی اورانسان نے مشینیں ایجاد کیں۔ میں ساتویں دور کو سمجھتا ہوں جب پورے ملک میں 16ویں صدی سے لے کراب تک پورا صنعتی انقلاب آیا، اور میں آٹھویں دورکو وہ دور سمجھتا ہوں جس میں ہم رہ رہے ہیں، جواے آئی کا دورہے، جوکہ اسٹارٹ اپ کا دور ہے، اب ہمارے پاس اتنے امکانات ہیں کہ ہزاروں نقطے بنا کرہم ایک نئی چیزبنا سکتے ہیں۔

امریکی کمپنیوں کے سی ای او ہمارے ہندوستانی ہیں

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے پروگرام میں کہا کہ امریکہ کے جو ٹاپ-10 کمپنیاں ہیں، ان کے سی ای او ہمارے انڈین (ہندوستانی) ہیں، میں تواب یہ دیکھتا ہوں کہ ہمارا یہ فون جو ہے، ایک بٹن کے طور پرکنورٹ ہوجائے گا۔ آگے آنے والے وقت میں ایک چھوٹی سی ہمارے ہمارے میں رہے گی، جس چِپ کو ہم جب چاہے، لگائیں گے اور ہم ورچوئل کہیں بھی ایسے اپنا ہاتھ کریں، ورچوئل دیکھ سکتے ہیں کہ ایلن مسک کا جو موبائل آرہا ہے، اس کو کبھی چارج کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ آپ کو کوئی سم کارڈ لینا ہی نہیں پڑے گا۔ 2050 تک ڈرون، ہائیڈرو ٹکنالوجی کی مدد سے اڑنے والی کاریں بنائی جائیں گی۔ ٹی وی دیکھنے کے لیے ہم سب اس قدرسہولت کے حامل ہوچکے ہیں کہ اب ہمیں اپنے ہاتھوں میں ہتھیلی کے سائز کا ٹی وی چاہئے۔ اے آئی کے بارے میں آج ایک غلط فہمی ہے کہ نوکریاں ختم ہوجائیں گی۔ لیکن اگر85 ہزارنوکریاں ختم ہوجائیں تو95 ہزارنوکریاں پیدا ہوں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

8 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

2 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

2 hours ago