بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے منگل کو ممبئی کے راج بھون میں مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور انہیں یکم فروری 2023 کو دہلی میں لانچ ہونے والے ‘بھارت ایکسپریس’ نیوز چینل کے پروگرام کے لئے مدعوکیا۔
اس دوران اوپیندر رائے نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو لانچ کیے جانے والے نیوز چینل کا ویژن دستاویز پیش کیا اور‘بھارت ایکسپریس’ ‘ستیہ، سہس، سمرپن’ کے مقاصد کے بارے میں بتایا۔ جس کے بعد گورنر نے ‘بھارت ایکسپریس’ کو نیک خواہشات پیش کیں۔ اس دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے گورنر کو اپنی دو مقبول کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور ‘نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔
سینئر صحافی اوپیندر رائے نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “آج مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملنے کا موقع ملا۔ اس دوران میں نے انہیں بھارت ایکسپریس کے لانچنگ پروگرام میں مدعو کیا۔ ساتھ ہی نیوز چینل کی ویژن دستاویز اور اپنی کتاب ہستکشیپ و نظریہ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے بھگت سنگھ کوشیاری کے ساتھ حالات حاضرہ کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے پہلے سینئر صحافی اوپیندر رائے نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے ملاقات کر چکے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ بھارت ایکسپریس نیوز چینل جلد ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہے اور اب ان کی 25 سالہ طویل صحافتی زندگی کے تجربات کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعے دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…