بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے کو ٹائیکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈ تقریب میں بدھ کے روز ’موسٹ امپیکٹ فل جرنلسٹ ان الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا‘ سے سرفراز کیا جائے گا۔ اس ایوارڈ تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس کا انعقاد دہلی کے ہوٹل لی میریڈین میں ہوگا۔
اس ایوارڈ تقریب میں کئی بیوروکریٹس، کارپوریٹ لیڈران، دانشور اور دیگر معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ یہ پروگرام فلم جائنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور راج ویر شرما کے ذریعہ تیارکئے گئے ایلبم ’اپنی محبت‘ کے لانچ کے ساتھ شروع ہوگا، جس کے بعد فلم جائنٹس ٹائیکون گلوبل ایوارڈ تقریب کی شروعات ہوگی۔
بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے صحافت کی دنیا میں کافی مشہورہیں۔ صحافت میں ان کے تعاون کے لئے سینئر صحافی اوپیندر رائے کو کئی ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ ماہ دہلی میں انہیں ’چانکیہ ایوارڈ‘ سے سرفرازکیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…