قومی

Bharat Express Chairman Upendra Rai Meets MOS Shantanu Thakur: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر سے کی ملاقات، چینل کے لانچنگ پروگرام میں کیا مدعو

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے پیرکے روزمرکزی وزیرمملکت برائے جہاز رانی، بندرگاہ اورآبی گزرگاہ شانتنو ٹھاکر سے ملاقات کی۔ شانتن ٹھاکرسے ملاقات کی۔ ’بھارت ایکسپریس‘ کے ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے اس دوران مرکزی وزیرمملکت کو جلد ہی لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطورمہمان مدعو کیا۔

 سینئرصحافی اوپیندر رائے نے بندرگاہ، جہاز رانی اورآبی گزرگاہ کے وزیرمملکت شانتنو ٹھاکر کو’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مرکزی وزیر مملکت برائے جہازرانی، بندرگاہ اور آبی گزرگاہ شانتنو ٹھاکر کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں پیش کیں۔ اس دوران مرکزی وزیرمملکت  نے ان کی باتوں کو غور سے سنا اور’بھارت ایکسپریس‘ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

اس سے پہلے، سینئرصحافی اوپیندر رائے نے آج مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر، مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری، اوردہلی پردیش کے سابق صدر ورکن پارلیمنٹ منوج تیواری سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران سینئرصحافی اوپیندررائے نے انوراگ ٹھاکر اورمنوج تیواری کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے اپنے نیوزچینل بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں مہمان خصوصی کے طور پرمدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے نے انہیں ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویزپیش کیا تھا۔ انہیں کمار وشواس کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کی تھیں۔

اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

20 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

53 minutes ago