-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے پیرکے روزبی جے پی کے سینئر لیڈر اورایم ایل سی سید شہنواز حسین سے ملاقات کی۔ ’بھارت ایکسپریس‘ کے ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے اس دوران بی جے پی لیڈر کو جلد ہی لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطورمہمان مدعو کیا۔
سینئرصحافی اوپیندر رائے نے بی جے پی کے سینئر لیڈر سید شہنواز حسین کو’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ اس دوران شہنواز حسین نے ان کی باتوں کو غور سے سنا اور’بھارت ایکسپریس‘ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
اس سے پہلے، سینئرصحافی اوپیندر رائے نے آج مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر، مرکزی وزیرمملکت پنکج چودھری، مرکزی وزیرمملکت شانتنو ٹھاکراوردہلی پردیش کے سابق صدر ورکن پارلیمنٹ منوج تیواری سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران سینئرصحافی اوپیندررائے نے انوراگ ٹھاکر اورمنوج تیواری کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے اپنے نیوزچینل بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں مہمان خصوصی کے طور پرمدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے نے انہیں ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویزپیش کیا تھا۔ انہیں کمار وشواس کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کی تھیں۔
اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…