آرکشن بچاؤ سنگھرش سمیتی نے درج فہرست ذات (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف بدھ (21 اگست) کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ جس کو راجستھان بھر میں ایس سی/ایس ٹی کمیونٹیز کی جانب سے نمایاں حمایت حاصل ہوئی ہے، ملک بھر سے وسیع پیمانے پر شرکت کی توقع ہے۔حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔ ریاستوں کو ایس سی اور ایس ٹی گروپس میں ذیلی درجہ بندی کرنے کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے نے بڑے پیمانے پر تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد انتہائی ضرورت مند لوگوں کیلئے ریزرویشن کو ترجیح دینا ہے، لیکن مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں نے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔
کیا بند رہے گا اور کیا کھلا رہے گا؟
ریزرویشن بچاؤ سنگھرش سمیتی نے احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تمام کاروباری ادارے بند رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ غیر یقینی ہے کہ آیا ملک بھر کی مارکیٹیں اس کی پیروی کریں گی، کیونکہ مارکیٹ کمیٹیوں کی طرف سے کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اگرچہ بند کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے کاموں میں خلل پڑنے کا امکان ہے لیکن ایمبولینس جیسی ضروری خدمات جاری رہیں گی۔مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق بند کی کال کے باوجود سرکاری دفاتر، بینک، اسکول، کالج اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ہنگامی خدمات بشمول طبی دیکھ بھال، پینے کا پانی، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل خدمات اور بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔
انتظامیہ کی کیا تیاریاں ہیں؟
بدامنی کے امکان کے پیش نظر، پولیس فورسز نے ملک بھر میں، خاص طور پر حساس سمجھے جانے والے اضلاع میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی گئی جس میں ڈویژنل کمشنر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔ مغربی اتر پردیش کو خاص طور پر حساس علاقے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے اور اسے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ڈی جی پی یو آر ساہو نے کہاکہ ہم نے اپنے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ بند کو منظم کرنے والے گروپوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ موثر تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…