آج عید میلاد النبی ﷺ ہے،جس پر ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہے ،اس موقع سے وزیراعظم نریندر مودی نے تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ’ عید مبارک، عید میلاد النبی کے موقع پر میری طرف سے نیک خواہشات، ہم آہنگی اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم ہے اور ہر طرف خوشیاں اور خوشحالی کی بہار آئے۔
بتا دیں کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی کیلنڈر کے تیسرے مہینے 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے۔ یہ ایک خاص اسلامی تہوار ہے۔ دین اسلام میں عید میلاد النبی کا تہوار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن مسلمان اپنے علاقوں اور گھروں میں محفل ملاد کا انعقاد کرتے ہیں اور جلوس کا اہتمام کرتے ہیں۔
حضرت محمدﷺ کو آخری نبی مانا جاتا ہے۔ عید میلاد النبی کا تہوار اسلام پر یقین رکھنے والے لوگوں کو سماجی خدمت کے لیے تحریک دیتا ہے۔ اس دن لوگوں کو ضرورت مندوں اور غریبوں کی مدد کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…