قومی

Bengaluru Farmhouse Rave Party: ’برتھ ڈے نہیں، ریو پارٹی…‘، بنگلورو کے فارم ہاؤس میں گندہ کھیل، قابل اعتراض حالت میں ملے 31 لڑکے اور لڑکیاں

تمام پابندیوں کے باوجود ملک کے الگ الگ حصوں میں ریو پارٹی کے معاملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ نیا معاملہ ملک کے آئی ٹی شہربنگلورو کا ہے۔ یہاں برتھ ڈے کے بہانے ایک فارم ہاؤس میں ریو پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ فارم ہاؤس کے اندر نشے میں ڈوب کرنوجوان اورلڑکیاں گندے کھیل کوانجام دے رہے تھے۔ اس دوران اندر سے آرہی عجیب طرح کی آوازسن کرکسی نے پولیس کو فون کردیا۔ اس کے بعد موقع پرپہنچی پولیس نے 7 لڑکیوں اور 24 لڑکوں کوقابل اعتراض حالت میں گرفتارکیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

معاملہ بنگلورو دیہات ضلع کے دیون ہلّی علاقے میں پیرکی صبح تقریباً 5 بجے کا ہے۔ پولیس کے مطابق، مقامی لوگوں نے فورم ہاؤس میں کچھ عجیب ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پرموقع پرپہنچی پولیس نے جب فارم ہاؤس کا گ یٹ کھلوایا تو اندر کا نظارہ دیکھ کرخود پولیس والے بھی حیران رہ گئے۔ پولیس نے موقع سے سات خواتین سمیت 31 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ سبھی لوگ 24 سے 30 سال کے ہیں۔ پولیس نے ان کے پاس سے کوکین، ہائیڈرو- گانجا، ہشیش اورنارمل گانجا ضبط کیا ہے۔

4 کوجیل، باقی لوگوں کو تھانے سے ضمانت

اس چھاپہ ماری کے بعد پولیس نے فارم ہاؤس میں ریو پارٹی کی تصدیق کی۔ بتایا کہ اس چھاپہ ماری میں پکڑے گئے سبھی لوگ آئی ٹی سیکٹر سے جڑے ہیں۔ ان میں ایک ڈرگ پیڈلربھی شامل ہے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد سبھی لوگوں کا میڈیکل چیک اپ کرایا۔ اس میں ڈرگس کی تصدیق ہونے کے بعد 4 لوگوں کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں باقی لوگوں کوپرسنل بانڈ بھروانے اور وارننگ دینے کے بعد تھانے سے ہی ضمانت دے دی گئی ہے۔ ڈی سی پی ایسٹ ڈویژن وی جے سجیتھ کے مطابق معاملے کی جانچ کرائی جا رہی ہے۔

این ڈی پی ایس ایکٹ میں معاملہ درج

پولیس کے مطابق، اس معاملے میں فارم ہاؤس مالک سمیت دیگرملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ میں معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ پکڑے گئے لوگوں میں سے ہی ایک شخص کی یوم پیدائش تھی۔ اسی موقع پران لوگوں نے ریو پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق، اس انعقاد میں ڈرگس سپلائی نیٹ ورک کی بھی جانچ کرائی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے فارم ہاؤس سے ٹیلی فون پر بات کرکے فارم ہاؤس پر کرائے پرلیا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026: سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر ٹیم انڈیا نے رچ دیا تاریخ، ریکارڈز کی لگائی جھڑی

ایشین گیمز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا…

4 hours ago