وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے وڈودرا میں روڈ شو کیا۔ اس روڈ شو کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد سڑک کے دونوں طرف جمع تھے۔ لوگوں نے ‘آپریشن سند ور’ کی کامیابی پر وزیراعظم پر پھول برسا کر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر عوام کا مبارکباد بھی قبول کیا۔ روڈ شو کے دوران لوگ پی ایم کی ایک جھلک پانے کے لیے بیتاب لوگ سخت دھوپ اور گرمی کے باوجود سڑک اور چھتوں پر کھڑے نظر آئے۔ سڑک کے کنارے کھڑے لوگ ترنگا ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تھے۔ لوگوں نے ‘مودی-مودی’ کے نعرے بھی لگائے۔
افریقی طلبا نے بھی وزیر اعظم پر برسائے پھول
اس روڈ شو کے دوران بہت سے افریقی طلبا بھی روڈ کے دونوں طرف کھڑے نظر آئے اور انھوں نے نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ وزیر اعظم مودی پر پھول برسائے اور مودی مودی کے نعرے لگائے۔ اس سے وزیر اعظم مودی کی عالمی سطح پر مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے کئی افریقی ممالک کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھائے اور ان ممالک میں ان کی کافی مقبولیت ہے۔ وڈودرا کے روڈ شو میں افریقی طلبا کی شمولیت ان کی اسی مقبولیت کی عکاس ہے۔
پی ایم مودی نے عوام کا شکریہ ادا کیا
پی ایم مودی نے پوسٹ پر لکھا ’’شکریہ وڈودرا! اس عظیم شہر میں آکر بہت خوش ہوں۔ یہ ایک شاندار روڈ شو تھا اور وہ بھی صبح کے وقت، ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہمیں آشیرواد دیا۔‘‘ اس روڈ شو میں کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ قریشی خاندان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…
الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…
راہل راج سنگھ کا شروع سے دعویٰ رہا ہے کہ وہ اور پرتیوشا دسمبر 2016…
گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…
بھارت نے سیریز کا پہلا میچ بھی 8 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب سیریز کا…
پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…