قومی

Bishnoi gang allegedly threatens Samajwadi Party spokesperson Tariq Khan: سنبھل کر رہو ورنہ اگلا نمبر تمھارا ہے، مبینہ طور پر بشنوئی گینگ نے سماج وادی پارٹی کے ترجمان طارق خان کو دی دھمکی

سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان طارق خان کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ایک شخص کی طرف سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے دو دن پہلے آئی اس کال کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کی شام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک آڈیو کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ طارق خان کو گالی گلوچ کے ساتھ دھمکی بھی دی گئی۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے طارق خان نے کہا ’’پچھلے دو مہینوں سے مجھے دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں جنھیں میں نظرانداز کرتا رہا۔ لیکن جمعہ کی رات فون کرنے والے ایک شخص نے نہ صرف گالی گلوچ کی بلکہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بولنے کا دعویٰ بھی کیا۔ دھمکی کی سنگین نوعیت کے مدنظر میں نے فوری طور پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو اس کی اطلاع دی۔‘‘

طارق خان نے مزید کہا ’’میں نے پولیس کو مطلع کیا ہے کہ یہ ایک دھوکہ ہوسکتا ہے، لیکن کال کرنے والے کی شناخت کرنا اور اسے پکڑنا ضروری ہے۔ میں نے پولیس کو سابقہ ​​واقعات کے ساتھ حالیہ گفتگو کی ریکارڈنگ بھی فراہم کی ہے۔‘‘ وہیں پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے طارق خان کو منگل کے روز لکھنؤ بلایا ہے۔ اگر ضروری سمجھا گیا تو اکھلیش یادو اس معاملے کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس تک لے جا سکتے ہیں۔

فون پر کیا کہہ رہا تھا انجان کالر؟

مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں فون کرنے والا شخص باربار خان کو دھمکی دیتا ہوا سنا جا سکتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ’’محتاط رہو ورنہ اگلا نمبر تمھارا ہوگا‘‘ یا ’’سوچ سمجھ کر بات کرو‘‘، ’’تمھارا نمبر آ رہا ہے‘‘ جیسے جملے بول رہا ہے۔ جب خان نے فون کرنے والے سے لارنس بشنوئی کے بارے میں پوچھا تو اس نے جارحانہ انداز میں جواب دیا ’’تمہیں جلد پتہ چل جائے گا۔ دو تین دن انتظار کرو، میں تمہیں دکھاتا ہوں۔‘‘

دریں اثنا ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) رامانند پرساد نے پی ٹی آئی کو بتایا ’’یہ کال واقعی بشنوئی گینگ کی طرف سے یا کسی اور کی طرف سے، اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم ہم اس معاملے کو سنجیدگی سےلے رہی ہیں۔ کال کرنے والے کا نمبر نگرانی میں ہے اور اسے ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کی تفتیش کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سطح کے پولیس افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

55 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

2 hours ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

3 hours ago