وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ایک ’’ترقی یافتہ اور جامع بھارت‘‘ کی تعمیر ہی ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو حقیقی خراج عقیدت ہوگی۔ پیر کو اپنے ناگپور دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے دیکشا بھومی کا دورہ بھی کیا، جہاں امبیڈکر نے 1956 میں اپنے پیروکاروں کے ساتھ بدھ مت قبول کیا تھا۔ وزیر اعظم دیکشا بھومی کے اندر گئے اور وہاں رکھی ہوئی امبیڈکر کی ’’استھی‘‘ کے سامنے خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے آخری بار 2017 میں دیکشا بھومی کا دورہ کیا تھا۔
دیکشا بھومی میں موجود مہمانوں کے آرا کی ڈائری میں ہندی میں لکھے گئے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے لکھا ’’میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ناگپور میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے پانچ ‘پنچ تھرتھ’ میں سے ایک دیکشا بھومی کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ یہاں کے ماحول میں کوئی بھی بابا صاحب کے سماجی ہم آہنگی، مساوات اور انصاف کے اصولوں کو محسوس کر سکتا ہے۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ دیکشا بھومی لوگوں کو غریبوں، کم مراعات یافتہ اور ضرورت مندوں کے لیے مساوی حقوق اور انصاف کے نظام کے ساتھ آگے بڑھنے کی تحریک دیتی ہے۔ ’’مجھے پورا یقین ہے کہ اس امرت کال کھنڈ میں ہم بابا صاحب امبیڈکر کی اقدار اور تعلیمات کے ساتھ ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ ایک ترقی یافتہ اور جامع بھارت کی تعمیر ہی باباصاحب کو حقیقی خراج عقیدت ہوگی۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد پر…
یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب منی پور میں مختلف برادریوں سے تعلق…
انوج ٹھاکر نے 27 اکتوبر 2026 کو آخری سانس لی۔ قریبی دوست روپیش سونار کے…
یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…
جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…